☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الدعاء← باب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 32
Page 1 of 2
Hadith No.: 29732 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٠ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سلوا اللَّه علمًا نافعًا، وتعوذوا باللَّه من علم لا ينفع" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: تم لوگ اللہ سے نفع پہنچانے والے علم کا سوال کرو، اور ایسے علم سے اللہ کی پناہ مانگو جو نفع نہ پہنچائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31080، ترقيم محمد عوامة 29732)
Hadith No.: 29733 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨١ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن عن عبد اللَّه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان يقول:"اللهم إني (أعوذ بك) (١) من الشيطان من همزه ونفثه ونفخه"، قال:"فهمزه: الموتة، ونفثه: الشعر، ونفخه: الكبر" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں شیطان سے، اس کے جنوں سے، اور اس کے شعروں کے پھونکنے سے، اور اس کے تکبر سے۔ حضرت عطاء یا ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ھمزہ بمعنی جنون نفثہ بمعنی شعر، نفخہ بمعنی: تکبر [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31081، ترقيم محمد عوامة 29733)
Hadith No.: 29734 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا أبو معاوية عن عاصم الأحول عن أبي عثمان وعبد اللَّه بن الحارث عن زيد بن أرقم قال: لا أقول لكم إلا ما كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"اللهم إني أعوذ بك من العجز والكسل، ( (والبخل والجبن) (٢) والهرم وعذاب القبر) (٣) ، اللهم آت نفسي تقواها، أنت وليها ومولاها، أنت خير من زكاها، اللهم اني أعوذ بك من علم لا ينفع، ونفس لا تشبع، وقلب لا يخشع، ودعاء لا يستجاب" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن الحارث فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن أرقم ایک مرتبہ فرمانے لگے: میں تمہارے لیے وہی دعا کہتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجز آنے سے، اور سستی سے، کنجوسی سے اور بزدلی سے، بڑھاپے سے اور قبر کے عذاب سے، اے اللہ! تو میرے نفس کو متقی بنا دے تو ہی اس کا سرپرست اور آقا ہے، تو بہتر پاکیزہ بنانے والا ہے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتانہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31082، ترقيم محمد عوامة 29734)
Hadith No.: 29735 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٣ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال عن فروة بن نوفل عن عائشة (قال) (١) : سألتها عن دعاء كان يدعو به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (قالت) (٢) :"كان ⦗٩٧⦘ يقول: اللهم إني أعوذ بك من شر ما (عملت) (٣) ، ومن شر ما لم (أعمل) (٤) " (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت فروہ بن نوفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ وہ کونسی دعا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مانگا کرتے تھے؟ وہ فرمانے لگیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرماتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اپنے کیے ہوئے عمل کے شر سے، اور وہ کام جو میں نے نہیں کیے ان کے شر سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31083]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31083، ترقيم محمد عوامة 29735)
Hadith No.: 29736 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد عن أبي هريرة قال: كان من دعاء النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"اللهم إني أعوذ بك من علم لا ينفع، ومن دعاء لا يسمع، ومن قلب لا يخشع، ومن نفس لا تشبع" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعاؤں میں سے یہ دعا بھی ہے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے علم سے جو فائدہ نہ دے، اور ایسی دعاء جو سُنی نہ جائے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو سکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31084]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31084، ترقيم محمد عوامة 29736)
Hadith No.: 29737 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٥ - حدثنا ابن نمير عن حميد بن عطاء عن عبد اللَّه بن الحارث عن عبد اللَّه ابن مسعود قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يقول:" (أعوذ باللَّه) (١) من قلب لا يخشع، وعلم لا ينفع، (ودعاء لا يسمع) (٢) ، ونفس لا تشبع، ومن الجوع فإنه بئس الضجيع" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسی دعا سے جو سُنی نہ جائے، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، اور بھوک سے، بیشک بھوک بُرا ساتھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31085]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31085، ترقيم محمد عوامة 29737)
Hadith No.: 29738 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٦ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن قتادة عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم إني أعوذ بك من علم لا ينفع، وعمل لا يرفع، ⦗٩٨⦘ وقلب لا يخشع، وقول لا يسمع" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسے عمل سے جو قبولیت کے بلند درجات نہ پا سکے، اور ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو اور ایسی پکار سے جو سُنی نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31086، ترقيم محمد عوامة 29738)
Hadith No.: 29739 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٧ - حدثنا الحسن بن موسى عن حماد بن سلمة عن قتادة عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يقول:"اللهم إني أعوذ بك من البرص والجذام، ومن سيء الأسقام" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں برص کے مرض سے، اور کوڑھ کے مرض سے، اور بُری بیماریوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31087، ترقيم محمد عوامة 29739)
Hadith No.: 29740 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (عبيدة) (٢) بن حميد عن عبد الملك عن مصعب بن سعد عن أبيه قال: كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يعلمنا هذه الكلمات:"اللهم إني أعوذ بك من البخل، وأعوذ بك من الجبن، وأعوذ بك أن (أرد) (٣) إلى أرذل العمر، وأعوذ بك من فتنة الدنيا وعذاب القبر" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں یہ دعائیہ کلمات سکھایا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں کنجوسی سے، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں بزدلی سے، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں ادھیڑ عمر تک پہنچنے سے، اور میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں دنیا کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31088، ترقيم محمد عوامة 29740)
Hadith No.: 29741 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٨٩ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يدعو: ["اللهم إني أعوذ بك من الكسل والهرم والمأثم والمغرم" (١) ] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں سستی سے، اور بڑھاپے سے، اور گناہوں میں ڈوبنے سے، اور مقروض ہونے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31089، ترقيم محمد عوامة 29741)
Hadith No.: 29742 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك ابن عمير عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه قال لبنيه: أي بني (تعوذوا) (١) بكلمات كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتعوذ بهن، فذكر مثل حديث (عبيدة) (٢) ، إلا أنه لم يذكر: أرذل العمر (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد نے اپنے بیٹے مصعب سے فرمایا: اے میرے لاڈلے بیٹے! تم ان کلمات کے ساتھ اللہ کی پناہ مانگو جن کلمات کے ذریعہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے، پھر راوی نے حضرت عبیدہ والی حدیث کے مثال الفاظ ذکر کیے مگر ”أرذل العمر“ کے لفظ کو ذکر نہں ر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31090، ترقيم محمد عوامة 29742)
Hadith No.: 29743 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يتعوذ من الجبن والبخل وعذاب القبر وأرذل العمر وفتنة الصدر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگتے تھے بزدلی سے، اور کنجوسی سے، اور قبر کے عذاب سے، اور ادھیڑ عمر سے، اور سینہ کے فتنہ سے (سینہ کے فتنہ سے مراد ہے کہ آدمی ایسے فتنہ میں مرے کہ اس نے اس فتنہ سے اللہ سے معافی نہ مانگی ہو۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31091، ترقيم محمد عوامة 29743)
Hadith No.: 29744 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) شبابة (قال) (٢) : حدثنا يونس بن أبي إسحاق عن أبي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن عمر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم مثله (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
اس سند سے بھی حضرت عمر سے مذکورہ حدیث کے الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31092، ترقيم محمد عوامة 29744)
Hadith No.: 29745 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يدعو بهؤلاء الدعوات:"اللهم إني أعوذ بك من فتنة النار وعذاب النار، ومن فتنة القبر وعذاب القبر، ومن شر فتنة الغنى، ومن شر فتنة ⦗١٠٠⦘ (الفقر) (١) ، وأعوذ بك من فتنة المسيح الدجال" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں آگ کے فتنہ سے، اور آگ کے عذاب سے، اور قبر کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے، اور امیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور فقیری کا فتنہ برپا ہونے کے شر سے، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31093، ترقيم محمد عوامة 29745)
Hadith No.: 29746 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تعوذوا باللَّه من جهنم، تعوذوا باللَّه من عذاب القبر، تعوذوا باللَّه من فتنة السيح الدجال، تعوذوا باللَّه من فتنة المحيا والممات" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کی پناہ مانگو جہنم سے، اور اللہ کی پناہ مانگو قبر کے عذاب سے، اور اللہ کی پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنہ سے، اور اللہ کی پناہ مانگو زندگی اور موت کے فتنہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31094، ترقيم محمد عوامة 29746)
Hadith No.: 29747 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم إن يتعوذ من الجبن والبخل، ومن فتنة المحيا والممات، ومن عذاب القبر (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پناہ مانگا کرتے تھے بزدلی سے اور کنجوسی سے، اور زندگی اور موت کے وقت کے فتنہ سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31095، ترقيم محمد عوامة 29747)
Hadith No.: 29748 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عثمان الشحام عن مسلم بن أبي بكرة عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أنه كان يدعو في دبر الصلاة يقول:"اللهم إني أعوذ بك من الكفر والفقر وعذاب القبر" (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد دعا مانگتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ میں آنا چاہتا ہوں کفر سے، اور غریبی سے، اور قبر کے عذاب سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31096، ترقيم محمد عوامة 29748)
Hadith No.: 29749 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن (مرثد) (١) ⦗١٠١⦘ عن المغيرة بن عبد اللَّه عن العرور عن عبد اللَّه قال: قالت أم حبيبة زوج النبي صلى الله عليه و آله وسلم: اللهم (أمتعني) (٢) (بزوجي) (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) وبأبي أبي سفيان وبأخي معاوية، (قال) (٥) : فقال (النبي صلى الله عليه و آله وسلم) (٦) :"إنك سألت اللَّه لآجال مضروبة، وأيام معدودة، وأرزاق مقسومة، ولن يعجل شيئًا قبل حله أو يؤخر شيئًا عن حله، ولو كنت سألت اللَّه أن يعيذك من عذاب القبر (أو) (٧) عذاب النار كان خيرًا وأفضل" (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجۂ مطھرہ ام حبیبہ ایک دن دعا فرما رہی تھیں: اے اللہ! آپ مجھے میرے شوہر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میرے والد ابو سفیان اور میرے بھائی معاویہ کے ذریعہ دیر تک فائدہ پہنچاتے رہیے۔ عبداللہ فرماتے ہیں: تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو نے اللہ سے سوال کیا ہے ان لوگوں کے حق میں جن کی اموات کا وقت مقرر ہوچکا، اور جن کے دن گنے جا چکے ہیں، اور جن کے رزقوں کو تقسیم کردیا گیا ہے، اور وہ ہرگز بھی کسی چیز کو وقت مقررہ سے مقدم نہیں کرتے اور نہ ہی کسی چیز کو اس کے وقت مقررہ سے مؤخر کرتے ہیں، اور اگر تو اللہ سے اس طرح سوال کرتی: مجھے جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما، اور قبر کے عذاب سے محفوظ فرما! تو یہ تیرے لیے بہتر اور افضل ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31097، ترقيم محمد عوامة 29749)
Hadith No.: 29750 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٨ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر قال: حدثنا محمد بن يحيى بن حبان عن الأعرج عن أبي هريرة عن عائشة قالت: فقدت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذات ليلة من الفراش، (فالتمسته) (١) ، فوقعت يدي على بطن قدميه وهو في المسجد وهما منصوبتان، وهو يقول:" (إني) (٢) أعوذ (٣) (برضاك من سخطك) (٤) ، وبمعافاتك من عقويتك وأعوذ بك منك، لا أحصي ثناءًا عليك، أنت كما أثنيت على نفسك" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بستر پر سے گم پایا تو میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تلاش کرنا شروع کیا پس میرا ہاتھ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں کے نچلے حصہ پر پڑگیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں پاؤں کھڑے ہوئے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرما رہے تھے: بیشک میں پناہ مانگتا ہوں آپ سے کہ آپ کی معافی کے بجائے سزا کا مستحق ٹھہروں، اور میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں آپ کے غصہ سے، میں آپ کی ایسی تعریف کرنے کا اہل نہیں ہوں جیسی خود آپ نے اپنی تعریف فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31098، ترقيم محمد عوامة 29750)
Hadith No.: 29751 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣١٠٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون (١) أخبرنا حميد عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان يدعو بهذا الدعاء:"اللهم إني أعوذ بك من الهم، والحزن، والعجز، والكسل، والجبن، والبخل" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں فکر اور رنج سے اور بےبس ہونے سے، اور سستی سے، بزدلی اور کنجوسی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31099، ترقيم محمد عوامة 29751)