☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
من كره الشعر وأن يعيه (في) جوفه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأدب← من كره الشعر وأن يعيه (في) جوفه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 26607 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٤ - حدثنا حفص وأبو معاوية ووكيع عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا (حتى) (١) يريه خير له من أن يمتلئ شعرًا، -إلا أن حفصًا (لم) (٢) يقل (جوف) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تم میں سے کسی کے پیٹ کا پیپ سے پر ہو کر خراب ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پر ہو۔ حضرت حفص نے اس حدیث کو بیان کرتے ہوئے لفظ جوف کا ذکر نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27764، ترقيم محمد عوامة 26607)
حديث رقم: 26608 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٥ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا ليث بن سعد عن (يزيد) (١) بن عبد اللَّه (عن) (٢) يحنس مولى مصعب بن الزبير عن أبي سعيد الخدري قال: بينما نحن ⦗٣٥٤⦘ عند رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (بالعرج) (٣) [إذ عرض (لنا) (٤) شاعر ينشد فقال] (٥) : (رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (خذوا الشيطان، أو امسكوا الشيطان) (٦) ؛ لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير (له) (٧) من أن يمتلئ شعرًا" (٨) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وادیٔ عرج میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شاعر نے اپنا کلام پیش کرنا شروع کردیا۔ ا س پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شیطان کو پکڑو یا یوں فرمایا کہ اس شیطان کو روکو۔ اس لیے کہ تم میں سے کسی کے پیٹ کا پیپ سے بھر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے بھرا ہوا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27765، ترقيم محمد عوامة 26608)
حديث رقم: 26609 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٦ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن حنظلة عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لأن (يمتلئ) (١) الرجل قيحًا، خير له من أن يمتلئ شعرًا" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی کا پیٹ پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27766، ترقيم محمد عوامة 26609)
حديث رقم: 26610 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٧ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن سلمة بن كهيل عن أبي الزعراء قال: قال عبد اللَّه: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير من أن يمتلئ شعرًا (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الز عرا فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27767، ترقيم محمد عوامة 26610)
حديث رقم: 26611 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه عن عثمان قال: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا خير له من أن يمتلئ شعرًا (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان نے ارشاد فرمایا: کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27768، ترقيم محمد عوامة 26611)
حديث رقم: 26612 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٦٩ - [حدثنا علي بن مسهر عن هشام بن عائذ عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا خير من أن يمتلئ شعرًا] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا: کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ پیپ سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27769، ترقيم محمد عوامة 26612)
حديث رقم: 26613 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٧٠ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل بن أبي خالد عن عمرو بن حريث قال: قال (عمر) (١) : لأن يمتلئ جوف الرجل قيحًا، خير (له) (٢) من أن يمتلئ شعرًا (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن حریث فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا: کہ کسی آدمی کے پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس بات سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27770، ترقيم محمد عوامة 26613)
حديث رقم: 26614 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٧١ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق أنه تمثل مرة ببيت شعر فسكت عن آخره وقال: (إني) (١) لأكره (أن يكتب) (٢) في صحيفتي بيت شعر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو الضحی فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک مرتبہ کسی شعر کا ایک مصرعہ پڑھا اور دوسرا مصرعہ پڑھنے سے خاموش ہوگئے، اور فرمایا: کہ میں ناپسند کرتا ہوں کہ میرے نامہ اعمال میں شعر کا ایک مصرعہ بھی لکھا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27771، ترقيم محمد عوامة 26614)
حديث رقم: 26615 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٧٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا الأسود بن شيبان قال: حدثنا أبو نوفل بن أبي عقرب قال: (سئلت) (١) عائشة: هل كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يتسامع) (٢) عنده الشعر؟ قالت: كان أبغض الحديث إليه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو نوفل بن ابو عقرب فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں اشعار سنائے جاتے تھے؟ آپ نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے مبغوض ترین بات شعر کہنا تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27772، ترقيم محمد عوامة 26615)
حديث رقم: 26616 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٧٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن العوام عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون من الشعر ما ضاهى القرآن.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کہ صحابہ اس شعر کو انتہائی ناپسند کرتے تھے جو قرآن مجید کے مشابہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27773، ترقيم محمد عوامة 26616)
حديث رقم: 26617 مصنف ابن أبي شيبة
٢٧٧٧٤ - حدثنا (الأسود) (١) بن عامر قال: حدثنا شعبة عن قتادة عن يونس بن جبير عن محمد بن سعد (عن سعد) (٢) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لأن) يمتلئ جوف أحدكم قيحًا يريه، خير (له) (٣) من أن يمتلئ شعرًا" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہ تم میں سے کسی کا پیٹ کا پیپ سے پُر ہوجانا اس سے بہتر ہے کہ وہ شعر و شاعری سے پُر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27774، ترقيم محمد عوامة 26617)