☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص ہبہ دینے کے بعد واپس لینے کا ارادہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص ہبہ دینے کے بعد واپس لینے کا ارادہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 22121 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عمر قال: من وهب هبة لذي رحم فهي جائزة، ومن وهب هبة لغير ذي رحم فهو أحق بها ما لم يثب منها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضر ت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے ذی رحم کو ہبہ دے تو وہ اس کے لئے جائز ہے۔ اور جو غیر ذی رحم محرم کو ہبہ دے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ اس کا عوض نہ لیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23066، ترقيم محمد عوامة 22121)
حدیث نمبر: 22122 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن معاوية (بن) (١) صالح عن ربيعة بن يزيد عن عبد اللَّه بن عامر قال: كنت (جالسًا) (٢) عند ⦗١٤٥⦘ فضالة (٣) ، فأتاه رجلان يختصمان (٤) في باز، فقال أحدهما: وهبت له بازي رجاء أن يثيبني، وأخذ بازي ولم يثبني، فقال له الآخر: وهب لي (بازه) (٥) ، ما سألته ولا تعرضت له، فقال فضالة (٦) : رد عليه (بازه) (٧) أو أثبه (٨) ، فإنما (يرجع) (٩) في المواهب (النساء) (١٠) (وشرار) (١١) الأقوام (١٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں حضرت فضالہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ دو آدمی ایک باز کے متعلق جھگڑتے ہوئے آئے، ان میں سے ایک نے کہا میں نے اس کو اس امید سے باز ہبہ کیا تھا کہ یہ مجھے عوض دے گا، اور اس نے باز لے لیا اور مجھے عوض نہ دیا، اور دوسرے نے کہا کہ اس نے ازخود باز ہبہ کیا ہے میں نے اس سے مانگا یا اصرار نہیں کیا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو باز واپس کردو یا اس کو عوض دو، بیشک ہبوں میں رجوع کرنے والے عورتیں اور بُرے لوگ ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23067، ترقيم محمد عوامة 22122)
حدیث نمبر: 22123 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن يزيد (عن) (١) الإفريقي قال: كتب عمر بن عبد العزيز: من وهب هبة فلم يثب عليها و (أراد) (٢) أن يرجع فيها فليرجع علانية غير سر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے تحریر فرمایا کہ جو شخص کسی کو ہبہ دے اور اس پر عوض نہ لے اور وہ اس سے رجوع کرنا چاہتا ہو تو سب کے سامنے رجوع کرے چھپ کر نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23068، ترقيم محمد عوامة 22123)
حدیث نمبر: 22124 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن القاسم عن (ابن) (١) أبزى عن علي قال: الرجل أحق بهبته ما لم يثب منها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ اس بدلہ میں اس کو کوئی چیز نہ دی گئی ہو۔ (یعنی اگر وہ موہوبہ شے کسی کو دینی ہو تو واھب ہی کو واپس کردینا زیادہ بہتر ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23069، ترقيم محمد عوامة 22124)
حدیث نمبر: 22125 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع) (١) عن إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع عن عمرو بن دينار عن أبي هريرة قال: قال: رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الرجل أحق بهبته ما لم يثب منها" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آدمی اپنے ہبہ کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ اس نے اس پر عوض نہ لیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23070، ترقيم محمد عوامة 22125)
حدیث نمبر: 22126 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن (عبيد) (١) اللَّه (عن) (٢) نافع عن ابن عمر قال: هو أحق بها ما لم يرض منها (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آدمی ہبہ کا زیادہ حق دار ہے جب تک وہ اس کو قبول کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23071، ترقيم محمد عوامة 22126)
حدیث نمبر: 22127 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام عن ابن سيرين عن شريح قال: من أعطى في صلة أو قرابة أو معروف أو حق (فعطيته) (١) جائزة، والجانب (المستغزر) (٢) يثاب من (هبته) (٣) أو ترد عليه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو صلہ رحمی، قرابت داری یا اچھے طریقے سے یا کسی کے حق کی وجہ سے عطاء کرے تو اس کا عطیہ (ہبہ) جائز ہے۔ اور جانب مستغزر کو یا تو ثواب مل جاتا ہے یا پھر اپنا عطیہ واپس مل جاتا ہے۔ (جانب مستغزر ایک اصطلاح ہے۔ یعنی دو ھبہ کرنے والوں کو جو باہمی ہبہ کر رہے ہوں تو ان میں سے جس کو زیادہ چیز حصہ میں آجائے وہ جانب مستغزر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23072، ترقيم محمد عوامة 22127)
حدیث نمبر: 22128 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن (إبراهيم عن عمرو) (١) ابن دينار عن ابن عمر قال: من وهب هبة لوجه الثواب فلا بأس أن يرد (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں جو ثواب کے لئے ہبہ دے اگر اس کو واپس بھی لٹا دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23073، ترقيم محمد عوامة 22128)
حدیث نمبر: 22129 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: من وهب هبة لغير ذي رحم فله أن يرجع ما لم يثبه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو غیر ذی رحم محرم کو ہبہ دے اس پر عوض نہ وصول کرے اس کو واپس لینے کا اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23074، ترقيم محمد عوامة 22129)
حدیث نمبر: 22130 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن مطرف عن عامر قال: إذا وهب الرجل الهبة فهو أحق بها ما دامت في يده، فإذا أعطاها فقد جازت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی کو ہبہ دے تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ وہ اس کے قبضہ میں ہے پھر جب اس نے اس کو عطاء کردیا تو اب وہ نافذ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23075، ترقيم محمد عوامة 22130)