☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر پالتو جانور جیسے اونٹ گائے وغیرہ وحشی ہو جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الصيد← اگر پالتو جانور جیسے اونٹ گائے وغیرہ وحشی ہو جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 20144 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن خالد عن عكرمة قال: قال ابن عباس: ما أعجزك مما في يدك فهو بمنزلة الصيد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جو جانور تمہارے قابو میں نہ آئیں وہ شکار کی طرح ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20960]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20960، ترقيم محمد عوامة 20144)
حدیث نمبر: 20145 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن (علية) (١) عن ليث عن طاوس قال: إذا (ند) (٢) من الإبل والبقر شيء فاصنعوا به كما تصنعون بالوحش.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر اونٹ یا گائے وغیرہ تمہارے قابو سے باہر ہوجائیں تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کرو جو جنگلی جانوروں کے ساتھ کرتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20961، ترقيم محمد عوامة 20145)
حدیث نمبر: 20146 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا (وكيع عن) (١) قرة عن الضحاك في بقرة (شردت) (٢) قال: هي بمنزلة الصيد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر کوئی گائے وحشی ہوجائے تو وہ شکار کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20962، ترقيم محمد عوامة 20146)
حدیث نمبر: 20147 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن حبيب أن بعيرا ند فطعنه رجل بالرمح فسئل علي عنه فقال: كله [ (أهدى له) (١) (عجزه) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک اونٹ وحشی ہوگیا تو ایک آدمی نے اسے نیزہ مار دیا۔ اس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے کھالو اور (پھر از راہ مزاح فرمایا کہ) اس کے پچھلے حصہ کا گوشت مجھے بھی ہدیہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20963، ترقيم محمد عوامة 20147)
حدیث نمبر: 20148 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن أشعث] (١) عن الحكم وحماد عن إبراهيم والشعبي أنهما قالا: إذا توحش البعير (أو البقرة) (٢) صنع بهما ما يصنع (بالوحشية) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر اونٹ یا گائے وحشی ہوجائیں تو ان کے ساتھ وہی معاملہ کیا جائے گا جو وحشی جانور کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20964]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20964، ترقيم محمد عوامة 20148)
حدیث نمبر: 20149 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن سعيد عن قتادة عن الحسن.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایسا جانور شکار کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20965]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20965، ترقيم محمد عوامة 20149)
حدیث نمبر: 20150 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن عيينة عن عبد الكريم عن زياد (بن) (١) أبي مريم أن حمارًا وحشيًا استعصى على أهله (فضربوا) (٢) عنقه فسئل (ابن) (٣) مسعود فقال: تلك أسرع الذكاة (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد بن ابی مریم فرماتے ہیں کہ ایک حمار وحشی اپنے عیال کے قابو سے باہر ہوگیا، انہوں نے اس کی گردن پر تلوار مار دی۔ پھر اس بارے میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ جلدی ذبح ہونے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20967]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20967، ترقيم محمد عوامة 20150)
حدیث نمبر: 20151 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة قال: كان حمار وحش (في دار) (١) (عبد اللَّه) (٢) فضرب رجل عنقه بالسيف وذكر اسم اللَّه عليه فقال ابن مسعود: صيد فكلوه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں ایک حمار وحشی ہوگیا۔ ایک آدمی نے اس کی گردن پر بسم اللہ پڑھ کر تلوار ماری تو حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ شکار ہے اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20968]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20968، ترقيم محمد عوامة 20151)
حدیث نمبر: 20152 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٦٩ - [حدثنا أبو بكر قال: نا عبيدة عن منصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه بمثله أو نحوه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20969]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20969، ترقيم محمد عوامة 20152)
حدیث نمبر: 20153 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة أن حمارًا لأهل عبد اللَّه (ضرب رجلٌ عنقه بالسيف فسئل عبد اللَّه) (١) فقال: كلوه! (إنما) (٢) هو (صيد) (٣) ] (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے گھر میں ایک حمار کو وحشی ہونے پر ایک آدمی نے اس کی گردن میں تلوار ماری۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اسے کھالو یہ شکار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20970]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20970، ترقيم محمد عوامة 20153)
حدیث نمبر: 20154 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٧١ - حدثنا أبو بكر قال: نا حفص عن جعفر عن أبيه أن (ثورًا) (١) (حرث) (٢) في بعض دور المدينة (فضربه) (٣) رجل بالسيف وذو اسم اللَّه (عليه) (٤) فسئل عنه (علي) (٥) فقال: ذكاة (وحيّة) (٦) وأمرهم بأكله (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ مدینہ کے ایک گھر میں ایک بیل وحشی ہوگیا ایک آدمی نے بسم اللہ پڑھ کر اس کو تلوار ماری۔ اس بارے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ حلال اور پاکیزہ ہے اور اسے کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20971]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20971، ترقيم محمد عوامة 20154)
حدیث نمبر: 20155 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٩٧٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرحيم بن سليمان عن سفيان عن أبيه عن عباية بن رفاعة عن جده رافع بن خديج قال: كنا مع النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) [فند بعير فضربه رجل بالسيف، فذُكر (ذلك) (٢) للنبي ﵇] (٣) فقال:"إن هذه البهائم لها أوابد كأوابد الوحش، فما (٤) (غلبكم) (٥) منها فاصنعوا (به) (٦) هكذا" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے کہ اتنے میں ایک اونٹ سرکش ہوگیا۔ ایک آدمی نے اسے تلوار مار دی۔ اس بات کا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ یہ پالتو جانوروحشی جانوروں کی طرح بعض اوقات سرکش اور بےقابو ہوجاتے ہیں جو جانور تمہارے بس سے باہر ہوجائیں ان کے ساتھ یونہی کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20972]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20972، ترقيم محمد عوامة 20155)