☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حضرات کے نزدیک اگر آدمی نے عورت کو طلاقِ رجعی دی ہو تو وہ بناؤ سنگھار اور زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جن حضرات کے نزدیک اگر آدمی نے عورت کو طلاقِ رجعی دی ہو تو وہ بناؤ سنگھار اور زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 19290 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يطلق امرأته طلاقًا يملك الرجعة، قال: تكتحل وتلبس (المعصفر) (١) وتشوف له ولا تضع ثيابها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو وہ سرمہ لگا سکتی ہے، رنگ والے کپڑے پہن سکتی ہے، بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ لیکن اپنے کپڑے نہیں اتارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20056]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20056، ترقيم محمد عوامة 19290)
حدیث نمبر: 19291 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا (طلق) (١) (الرجل) (٢) (امرأته) (٣) (تطليقة) (٤) يملك الرجعة: تزينت له وتعرضت له واستترت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق رجعی دی ہو تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اختیار کرے گی، اس کے سامنے آئے گی اور جسم کو ڈھانپ کر رکھے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20057]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20057، ترقيم محمد عوامة 19291)
حدیث نمبر: 19292 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: إذا طلق الرجل امرأته تطليقة أو تطليقتين فإنها تزين و (تشوف) (١) له (من) (٢) غير أن تضع خمارها عنده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دی ہوں تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اور بناؤ سنگھار اختیار کرسکتی ہے لیکن اس کے سامنے اپنی چادر نہیں اتارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20058]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20058، ترقيم محمد عوامة 19292)
حدیث نمبر: 19293 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد قال: إذا طلق الرجل امرأته تطليقة فإنه يستأذن عليها، وتلبس ما شاءت من الثياب و (الحلي) (١) ؛ فإن لم يكن لهما إلا بيت واحد (فليجعلا) (٢) بينهما سترًا ويسلم إذا دخل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تو وہ اس کے پاس آنے سے پہلے اجازت طلب کرے گا۔ البتہ عورت جیسے کپڑے اور زیورات چاہے استعمال کرسکتی ہے۔ اگر ان دونوں کے پاس ایک ہی کمرہ ہو تو درمیان میں پردہ ڈال لیں اور آدمی آنے سے پہلے سلام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20059]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20059، ترقيم محمد عوامة 19293)
حدیث نمبر: 19294 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الرزاق عن معمر عن الزهري وقتادة قالا: في الرجل يطلق امرأته (تطليقة) (١) أو تطليقتين قالا: تشوف له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ اور حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دیں تو عورت اس کے لئے بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20060]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20060، ترقيم محمد عوامة 19294)
حدیث نمبر: 19295 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٦١ - حدثنا أبو بكر قال: نا عبد الصمد بن عبد الوارث عن هشام عن قتادة قال: قال علي: (لتشوف) (١) له (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ طلاق رجعی کے بعد عورت اپنے خاوند کے لئے بناؤسنگھار کرسکتی ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے اس کے بال دیکھنا درست نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20061]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20061، ترقيم محمد عوامة 19295)
حدیث نمبر: 19296 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٠٠٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع (عن طلحة) (١) (عن عطاء) (٢) قال: تزين له (٣) (تصنع) (٤) له إذا طلقها تطليقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تو وہ اس کے لئے زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے اور بن ٹھن کر رہ سکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20063، ترقيم محمد عوامة 19296)