☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في أم الولد إذا أعتقق، كم تعتد؟
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الطلاق← ما قالوا في أم الولد إذا أعتقق، كم تعتد؟
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 19090 مصنف ابن أبي شيبة
عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ " أَمَرَ أُمَّ وَلَدٍ أُعْتِقَتْ أَنْ تَعْتَدَّ ثَلَاثَ حِيَضٍ" وَكَتَبَ إلَى عُمَرَ، فَكَتَبَ بِحُسْنِ رَأْيِهِ.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے اس ام ولد کو جسے آزا د کیا گیا تھا حکم دیا کہ وہ تین حیض عدت کے گزارے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یہی فیصلہ لکھ کر بھیجا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی رائے کو پسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19837، ترقيم محمد عوامة 19090)
حديث رقم: 19091 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" إذَا أَعْتَقَهَا ؛ فَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ جب ام ولد کو آزاد کیا گیا تو اس کی عدت تین حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19838، ترقيم محمد عوامة 19091)
حديث رقم: 19092 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" إذَا أَعْتَقَهَا أَوْ مَاتَ عَنْهَا ؛ فَعِدَّتُهَا ثَلَاثُ حِيَضٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ام ولد کو آزاد کرے یا اسے چھوڑ کر مرجائے تو اس کی عدت تین حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19839، ترقيم محمد عوامة 19092)
حديث رقم: 19093 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: " إذَا أَعْتَقَ الرَّجُلُ أُمَّ وَلَدِهِ اعْتَدَّتْ بِحَيْضَتَيْنِ" ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مکحول رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر آدمی اپنی ام ولد کو آزاد کردے تو اس کی عدت دو حیض ہے۔ حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی عدت تین حیض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19840، ترقيم محمد عوامة 19093)
حديث رقم: 19094 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ عَنِ الرَّجُلِ إذَا أَعْتَقَ سُرِّيَّتَهُ وَهُوَ صَحِيحٌ؟:" اعْتَدَّتْ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ إنْ كَانَتْ تَحِيضُ , فَإِنْ لَمْ تَكُنْ تَحِيضُ، فَعِدَّتُهَا ثَلَاثَةُ أَشْهُرٍ إنْ تَزَوَّجَهَا غَيْرُهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ایک آدمی نے اپنی ایسی باندی کو آزاد کیا جس سے اس کے ازدواجی تعلقات تھے تو اگر اسے حیض آتا ہو تو تین حیض عدت گزارے گی اور اگر اسے حیض نہ آتا ہو تو مہینے کی عدت گزارے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19842، ترقيم محمد عوامة 19094)
حديث رقم: 19095 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " عِدَّتُهَا حَيْضَةٌ إذَا أَعْتَقَهَا , أَوْ مَاتَ عَنْهَا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ام ولد کی عدت ایک حیض ہے خواہ اسے آزاد کیا جائے یا آقا مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19843، ترقيم محمد عوامة 19095)