☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کوئی غلام اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے دے تو جن حضرات کے نزدیک اس پر نفقہ لازم ہوگا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 19012 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ فِي الْحُرَّةِ تَحْتَ الْعَبْدِ , وَالْأَمَةِ تَحْتَ الْحُرِّ يُطَلَّقَانِ وَهُمَا حَامِلَانِ ," لَهُمَا النَّفَقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آزاد عورت کسی غلام کے نکاح میں ہو یا باندی کسی آزاد کے نکاح میں ہو اور ان کے حاملہ ہونے کی صورت میں انہیں طلاق ہوجائے تو انہیں نفقہ ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19756]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19756، ترقيم محمد عوامة 19012)
حدیث نمبر: 19013 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ فِي الْعَبْدِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَامِلٌ، قَالَ:" عَلَيْهِ النَّفَقَةُ حَتَّى تَضَعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی غلام اپنی بیوی کو حالت حمل میں طلاق دیدے تو اس پر بچے کی پیدائش تک عورت کا نفقہ لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19757، ترقيم محمد عوامة 19013)
حدیث نمبر: 19014 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَامِلٌ ؛ أَنْفَقَ عَلَيْهَا حَتَّى تَضَعَ , فَإِذَا وَضَعَتْ ؛ لَمْ يُنْفِقْ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام نے اپنی آزاد بیوی کو طلاق دے دی تو بچے کی پیدائش تک نفقہ اس پر لازم رہے گا، بچہ کی پیدائش کے بعد نفقہ لازم نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19758، ترقيم محمد عوامة 19014)
حدیث نمبر: 19015 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " الْحُرُّ إذَا كَانَتْ تَحْتَهُ الْأَمَةُ، فَطَلَّقَهَا , فَإِنَّ عَلَيْهِ النَّفَقَةَ حَتَّى تَضَعَ , وَلَيْسَ عَلَيْهِ أَجْرُ الرَّضَاعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آزاد کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اس کو طلاق دے دے تو بچے کی پیدائش تک اس پر نفقہ لازم ہے، اور اس پر دودھ پلانے کی اجرت لازم نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19759، ترقيم محمد عوامة 19015)