☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اس پر بیوی کانفقہ واجب ہوگایا نہیں؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← جو شخص اپنی بیوی سے ایلاء کرے اس پر بیوی کانفقہ واجب ہوگایا نہیں؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 18970 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ , أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا وَهِيَ حَامِلٌ , وَلِلْمُولَى عَنْهَا وَهِيَ حَامِلٌ النَّفَقَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں اور وہ حاملہ ہو اور جس سے ایلاء کیا گیا ہو اور وہ حاملہ ہو تو اس پر نفقہ واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19707]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19707، ترقيم محمد عوامة 18970)
حدیث نمبر: 18971 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا , وَالْمُولَى عَنْهَا , وَالْمُخْتَلِعَةِ , وَالْمُلَاعَنَةِ وَهُنَّ حَوَامِلُ؛ لَهُنَّ النَّفَقَةُ , إلَّا أَنْ يُشْتَرَطَ ذَلِكَ عَلَى الْمُخْتَلِعَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں، یا اس سے ایلاء کیا گیا ہو یا اس نے خلع لی ہو یا اس سے لعان کیا گیا ہو، وہ یہ سب حاملہ ہوں تو ان کا نفقہ خاوند پر واجب ہے، اگر خلع لینے والی عورت سے نفقہ کے نہ لینے کی شرط لگائی گئی ہو تو نفقہ واجب نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19708]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19708، ترقيم محمد عوامة 18971)