☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لئے کتنا عرصہ ہوگا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو تو اس سے ایلاء کے لئے کتنا عرصہ ہوگا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 18933 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِي الْإِيلَاءِ مِنَ الْأَمَةِ:" إذَا مَضَى شَهْرَانِ وَلَمْ يَفِئْ زَوْجُهَا ؛ فَقَدْ وَقَعَ الْإِيلَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے کہ اگر کسی شخص کے نکاح میں باندی ہو اور وہ اس سے ایلاء کرے تو دو مہینے گذر جانے پر ایلاء واقع ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19665، ترقيم محمد عوامة 18933)
حدیث نمبر: 18934 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِيمَنْ آلَى مِنْ أَمَةٍ، قَالَ:" إيلَاؤُهُ شَهْرَانِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی سے ایلاء کی مدت دو ماہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19666، ترقيم محمد عوامة 18934)
حدیث نمبر: 18935 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" إِيَلاءُ الأَمَةِ نِصْفُ إِيَلاءِ الْحُرَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ باندی کا ایلاء آزاد عورت کے ایلاء سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19667، ترقيم محمد عوامة 18935)
حدیث نمبر: 18936 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ: مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19668، ترقيم محمد عوامة 18936)
حدیث نمبر: 18937 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، فِي الْحُرِّ إذَا آلَى مِنَ الْأَمَةِ أَوْ طَلَّقَهَا ؛ فَعِدَّتُهَا نِصْفُ عِدَّةِ الْحُرَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آزاد نے باندی سے ایلاء کیا یا اسے طلاق دی تو اس کی عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19669، ترقيم محمد عوامة 18937)
حدیث نمبر: 18938 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا شَبَابَةُ، قَالَ: نَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ عَمَّنْ يُولِي مِنَ الْأَمَةِ، فَقَالَ: قَالَ إبْرَاهِيمُ:" عِدَّتُهَا شَهْرَانِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم رحمہ اللہ سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص اپنی باندی سے ایلاء کرے تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ اس کی عدت دو ماہ ہے۔ اور میں نے حضرت حماد رحمہ اللہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے بھی یہی فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19670، ترقيم محمد عوامة 18938)