☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر مسلمان ہونے والی عورت کا خاوند اس کی عد ت میں اسلام قبول کرلے تو جن حضرات کے نزدیک وہ رجوع کا زیادہ حقدار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 18627 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَنّ " امْرَأَةَ عِكْرِمَةَ بْنِ أَبِي جَهْلٍ أَسْلَمَتْ قَبْلَهُ , ثُمَّ أَسْلَمَ وَهِيَ فِي الْعِدَّةِ , فَرُدَّتْ إلَيْهِ وَذَلِكَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ بن ابی جہل کی بیوی نے ان سے پہلے اسلام قبول کرلیا، پھر ان کی عدت میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ نے بھی اسلام قبول کرلیا تو وہ واپس ان کے نکاح میں چلی گئیں اور ایسا حضور 5 کے عہد مبارک میں ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19329]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19329، ترقيم محمد عوامة 18627)
حدیث نمبر: 18628 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا أَسْلَمَ وَهِيَ فِي عِدَّتِهَا ؛ فَهِيَ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نومسلم عورت کا خاوند اس کی عدت میں اسلام قبول کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19330]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19330، ترقيم محمد عوامة 18628)
حدیث نمبر: 18629 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إنْ أَسْلَمَ وَهِيَ فِي الْعِدَّةِ ؛ فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نومسلم عورت کا خاوند اس کی عدت میں اسلام قبول کرلے تو وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19331]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19331، ترقيم محمد عوامة 18629)
حدیث نمبر: 18630 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: " هُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا دَامَتْ فِي الْعِدَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نومسلم عورت کا خاوند اس کی عدت میں اسلام قبول کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19332]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19332، ترقيم محمد عوامة 18630)
حدیث نمبر: 18631 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا أَسْلَمَ وَهِيَ فِي الْعِدَّةِ ؛ فَهِيَ امْرَأَتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر نومسلم عورت کا خاوند اس کی عدت میں اسلام قبول کرلے تو وہ اسی کی بیوی رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19333، ترقيم محمد عوامة 18631)
حدیث نمبر: 18632 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: حُدَّثْنَا عَنْ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: " إذَا أَسْلَمَ الزَّوْجُ بَعْدَ امْرَأَتِهِ ؛ خَيَّرَهَا مَا دَامَتْ فِي الْعِدَّةِ أَوْ قَالَ: هُوَ أَحَقُّ بِهَا مَا دَامَتْ فِي الْعِدَّةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے بعد اسلام قبول کرے تو عدت کے دوران عورت کو اختیار ہوگا، یا یہ فرمایا کہ عورت کی عدت میں اسلام قبول کرنے کی صورت میں وہ زیادہ حق دار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19334، ترقيم محمد عوامة 18632)
حدیث نمبر: 18633 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " أَيُّمَا يَهُودِيٍّ أَوْ نَصْرَانِيٍّ أَسْلَمَ، , ثُمَّ أَسْلَمَتِ امْرَأَتُهُ فَهُمَا عَلَى نِكَاحِهِمَا إلَّا أَنْ يَكُونَ فَرَّقَ بَيْنَهُمَا سُلْطَانٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی یہودی یا عیسائی نے اسلام قبول کیا پھر اس کی بیوی نے اسلام قبول کیا تو ان کا عقد باقی رہے گا البتہ اگر سلطان نے ان کے درمیان جدائی کرادی ہو تو پھر عقد ختم ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 19335، ترقيم محمد عوامة 18633)