☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تیرا راستہ چھوڑ دیا یا مجھے تجھ پر کوئی حق نہیں تو کیا حکم ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطلاق← اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تیرا راستہ چھوڑ دیا یا مجھے تجھ پر کوئی حق نہیں تو کیا حکم ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 18296 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنِ الْحَكَمِ، فِي رَجُلٍ قَالَ لِامْرَأَتِهِ: قَدْ خَلَّيْتُ سَبِيلَكِ؟ قَالَ:" نِيَّتُهُ , قَالَ: أَرَأَيْتَ إنْ نَوَى ثَلَاثًا؟ قَالَ: أَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ میں نے تیرا راستہ چھوڑ دیا تو اس کی نیت کا اعتبار ہوگا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس نے تین کی نیت کی ہو! انہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے کہ ایسا ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18961]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18961، ترقيم محمد عوامة 18296)
حدیث نمبر: 18297 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ فُضَيْلٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا قَالَ: لَا سَبِيلَ لِي عَلَيْكِ ؛ فَهِيَ تَطْلِيقَةٌ بَائِنَةٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ میرا تجھ پر کوئی حق نہیں تو ایک طلاق بائنہ پڑجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18962]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18962، ترقيم محمد عوامة 18297)
حدیث نمبر: 18298 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عامر رحمہ اللہ سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 18963]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18963، ترقيم محمد عوامة 18298)