☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في النفساء كم تجلس حتى يغشاها زوجها؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← ما قالوا في النفساء كم تجلس حتى يغشاها زوجها؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 17738 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ نَفُسَتْ فَرَأَتِ الطُّهْرَ لِعِشْرِينَ لَيْلَةً فَاغْتَسَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ فَدَخَلَتْ مَعَهُ فِي لِحَافِهِ، فَقَالَ: مَنْ هَذِهِ؟ فَقَالَتْ: فُلَانَةُ , فَقَالَ: أَوَلَيْسَ قَدْ نَفُسْتِ؟ قَالَتْ: إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الطُّهْرَ , قَالَ: فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ حَتَّى أَخْرَجَهَا مِنَ اللِّحَافِ، وَقَالَ:" لَا تَغُرِّينِي عَنْ دِينِي حَتَّى يَمْضِيَ أَرْبَعُونَ يَوْمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائذ بن عمرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک صحابی ہیں، یہ ان حضرات میں سے ہیں جنہوں نے بیعت رضوان میں حصہ لیا، ان کی ایک زوجہ کو نفاس لاحق ہوا، وہ بیس دن بعد پاک ہوگئیں، لہٰذا غسل کیا اور آکر اپنے خاوند کے لحاف میں ان کے ساتھ لیٹ گئیں۔ انہوں نے پوچھا کون ہے؟ بتایا کہ فلانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تم حالت نفاس میں نہیں تھی؟ زوجہ نے کہا کہ میں پاک ہوگئی ہوں، انہوں نے ٹانگ کے ذریعے انہیں اپنے لحاف سے نکال دیا اور فرمایا کہ مجھے میرے دین کے بارے میں دھوکہ نہ دو، جب تک چالیس دن نہ گذر جائیں مت آنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18358، ترقيم محمد عوامة 17738)
Hadith No.: 17739 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ لِنِسَائِهِ: " لَا تَشَرَّفْنَ لِي دُونَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي النِّفَاسِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن ابی العاص رحمہ اللہ نے اپنے بیویوں سے فرمایا کہ نفاس کے دوران چالیس دن سے پہلے میری طرف مت جھانکنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18359، ترقيم محمد عوامة 17739)
Hadith No.: 17740 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " تَجْلِسُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن تک شوہر سے دور رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18360، ترقيم محمد عوامة 17740)
Hadith No.: 17741 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " تَرَبَّصُ النِّسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن رکے گی، پھر غسل کرکے نماز پڑھے گی۔ حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو مہینے رکے گی پھر وہ مستحاضہ کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18361، ترقيم محمد عوامة 17741)
Hadith No.: 17742 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا تَجْلِسُ النُّفَسَاءُ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نفساء چالیس دن سے زیادہ نہیں رکے گی۔ حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنی عادت کے بقدر رکے گی اور چالیس دن سے زیادہ نہیں رکے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18363]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18363، ترقيم محمد عوامة 17742)
Hadith No.: 17743 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهِكٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " تَجْلِسُ النُّفَسَاءُ نَحْوًا مِنْ أَرْبَعِينَ يَوْمًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نفاس والی عورت چالیس دن تک رکے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18365، ترقيم محمد عوامة 17743)
Hadith No.: 17744 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبُو أُسَامَةَ ، زُهَيْرٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، أَبِي سَهْلٍ ، مُسَّةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ زُهَيْرٍ ، قَالَ: نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ أَبِي سَهْلٍ ، عَنْ مُسَّةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ:" كَانَتِ النُّفَسَاءُ تَقْعُدُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا، وَكُنَّا نُلَطِّخُ عَلَى وُجُوهِنَا الْوَرْسَ مِنَ الْكَلَفِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں نفساء چالیس دن تک رکا کرتی تھیں اور ہم اپنے چہروں پر مٹیالی سرخی کی وجہ سے ورس نامی زرد بوٹی لگایا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 18366، ترقيم محمد عوامة 17744)