☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس عورت کا خاوند گم ہوجائے، جن حضرات کے نزدیک وہ شادی نہیں کرسکتی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جس عورت کا خاوند گم ہوجائے، جن حضرات کے نزدیک وہ شادی نہیں کرسکتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 16974 مصنف ابن ابی شیبہ
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: " إذَا فَقَدَتْ زَوْجَهَا لَمْ تُزَوَّجْ حَتَّى يُقْتَلَ أَوْ يَمُوتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند فوت ہوجائے وہ شادی نہیں کرسکتی یہاں تک کہ وہ واپس آجائے یا مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17542]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17542، ترقيم محمد عوامة 16974)
حدیث نمبر: 16975 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: " لَيْسَ لَهَا أَنْ تُزَوَّجَ حَتَّى يَبِينَ لَهَا مَوْتُهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ جب تک اس کی موت کا یقین نہ ہوجائے وہ عورت شادی نہیں کرسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17543]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17543، ترقيم محمد عوامة 16975)
حدیث نمبر: 16976 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي امْرَأَةٍ تَفْقِدُ زَوْجَهَا أَوْ يَأْخُذُهُ الْعَدُوُّ , قَالَ:" تَصْبِرُ فَإِنَّمَا هِيَ امْرَأَةٌ يُصِيبُهَا مَا أَصَابَ النِّسَاءَ، حَتَّى يَجِيءَ زَوْجُهَا أَوْ يَبْلُغَهَا أَنَّهُ مَاتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس عورت کے بارے میں جس کا خاوند گم ہوجائے یا اسے دشمن پکڑ لیں فرماتے ہیں کہ وہ صبر کرے، کیونکہ وہ ایک عورت ہے اور عورتوں کو ایسے حالات پیش آتے ہیں۔ وہ اس وقت اس کی بیوی رہے گی یہاں تک کہ اس کا خاوند واپس آجائے یا مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17544، ترقيم محمد عوامة 16976)
حدیث نمبر: 16977 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا تُزَوَّجُ امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ حَتَّى يَرْجِعَ أَوْ يَمُوتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند گم ہوجائے وہ شادی نہیں کرسکتی یہاں تک کہ وہ واپس آجائے یا مرجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17545، ترقيم محمد عوامة 16977)
حدیث نمبر: 16978 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَانِئٍ، قَالَ: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ امْرَأَةٍ غَابَ زَوْجُهَا عنهَا زَمَانًا لَا تَعْلَمُ لَهُ بِمَوْتٍ وَلَا حَيَاةٍ، قَالَ:" تَرَبَّصُ حَتَّى تَعْلَمَ حَيٌّ هُوَ أَمْ مَيِّتٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن ھانیء فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کا خاوند ایک لمبے عرصے سے غائب ہو اور یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ زندہ ہے یا مردہ تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ عورت انتظار کرے یہاں تک کہ معلوم ہوجائے کہ وہ زندہ ہے یا مردہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17546، ترقيم محمد عوامة 16978)
حدیث نمبر: 16979 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا تُزَوَّجُ امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ حَتَّى يَأْتِيَهَا يَقِينُ مَوْتِ زَوْجِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند گم ہوجائے وہ شادی نہیں کرسکتی یہاں تک کہ اسے خاوند کی موت کا یقین ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17547]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17547، ترقيم محمد عوامة 16979)
حدیث نمبر: 16980 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، في امرأة المفقود،:" لَا تُزَوَّجُ أَبَدًا حَتَّى يَأْتِيَهَا الْخَبَرُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ جس عورت کا خاوند گم ہوجائے وہ شادی نہیں کرسکتی یہاں تک کہ اسے اس کی خبر مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17548]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17548، ترقيم محمد عوامة 16980)
حدیث نمبر: 16981 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17549]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17549، ترقيم محمد عوامة 16981)