☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يزوج ابنته، من (قال): يستأمرها
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب النكاح← الرجل يزوج ابنته، من (قال): يستأمرها
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 14
Hadith No.: 16217 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أبي مُلَيْكَةَ ، أَبِي عَمْرٍو ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أبي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " تُسْتَأْمَرُ النِّسَاءُ فِي أَبْضَاعِهِنَّ" , قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إنَّهُنَّ يَسْتَحْيِينَ , قَالَ:" الْأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا , وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ ؛ فَسُكَاتُهَا إقْرَارُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شادی کرانے سے پہلے عورتوں سے اجازت طلب کی جائے گی۔ میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! وہ اس بات سے حیاء کریں گی! حضور 5 نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16721]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16721، ترقيم محمد عوامة 16217)
Hadith No.: 16218 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ إدْرِيسَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ: " الْأَيِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِيِّهَا , وَالْبِكْرُ تُسْتَأْمَرُ وَصَمْتُهَا إقْرَارُهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور 5 نے فرمایا کہ بیوہ اپنے نفس کی ولی سے زیادہ حق دار ہے، باکرہ سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16722]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16722، ترقيم محمد عوامة 16218)
Hadith No.: 16219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إذَا خُطِبَ أَحَدٌ مِنْ بَنَاتِهِ جَلَسَ إلَى جَنْبِ خِدْرِهَا فَقَالَ:" إنَّ فُلَانًا يَخْطُبُ فُلَانَةَ فَإِنْ سَكَتَتْ زَوَّجَهَا وَإِنْ طَعنتْ بِيَدِهَا، وَأَشَارَ حَفْصٌ بِيَدِهِ السَّبَّابَةِ، أَيْ: تَطْعَنُ فِي فَخِذِهِ لَمْ يُزَوِّجْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کسی صاحبزادی کاپیغامِ نکاح آتا تو آپ اس کے پردہ والے کمرے کے پاس بیٹھ کر فرماتے کہ فلاں نے فلانی کے لئے پیغامِ نکاح بھیجا ہے۔ اگر وہ خاموش رہتیں تو وہ نکاح کرادیتے اور اگر وہ اپنے ہاتھ چبھوتیں تو آپ ان کی شادی نہ کراتے۔ یہ کہتے ہوئے راوی حضرت حفص نے اپنی انگشتِ شہادت کو ران میں چبھویا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16723]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16723، ترقيم محمد عوامة 16219)
Hadith No.: 16220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْحَكَمِ، قال: قَالَ عَلِيٌّ : " لَا يُزَوِّجُ الرَّجُلُ أَمَتَهُ حَتَّى يَسْتَأْمِرَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی بیٹی کی اس وقت تک شادی نہیں کراسکتا جب تک اس سے اجازت طلب نہ کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16724]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16724، ترقيم محمد عوامة 16220)
Hadith No.: 16221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ فِي عِيَالِ أَبِيهَا لَمْ يَسْتَأْمِرْهَا، وَإِنْ كَانَتْ فِي غَيْرِ عِيَالِهِ اسْتَأْمَرَهَا إذَا أَرَادَ أَنْ يَنْكِحَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب عورت اپنے باپ کی سرپرستی میں ہو تو وہ اس سے اجازت طلب نہیں کرے گا اور اگر وہ کسی اور کی سرپرستی میں ہو تو اس کا نکاح کرنے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16725]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16725، ترقيم محمد عوامة 16221)
Hadith No.: 16222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " يَسْتَأْمِرُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ فِي النِّكَاحَ ؛ الْبِكْرَ وَالثَّيِّبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ آدمی اپنی باکرہ اور ثیبہ بیٹی کا نکاح کرانے سے پہلے اس سے اجازت طلب کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16726]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16726، ترقيم محمد عوامة 16222)
Hadith No.: 16223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " نِكَاحُ الْأَبِ جَائِزٌ عَلَى ابْنَتِهِ، بِكْرًا كَانَ أَوْ ثَيِّبًا , كَرِهَتْ أَوْ لَمْ تَكْرَهْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ باپ کے لئے بیٹی کا نکاح ہر صورت میں کرانا جائز ہے، خواہ وہ باکرہ ہو یا ثیبہ اور خواہ اسے پسند ہو یا ناپسند۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16727]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16727، ترقيم محمد عوامة 16223)
Hadith No.: 16224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " لَا يُكْرِهُ الرَّجُلُ ابْنَتَهُ الثَّيِّبَ عَلَى نِكَاحٍ هِيَ تَكْرَهُهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ آدمی کے لئے اپنی ثیبہ بیٹی کا نکاح ایسی جگہ کرانا مکروہ نہیں جہاں نکاح کو وہ ناپسند سمجھتی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16728، ترقيم محمد عوامة 16224)
Hadith No.: 16225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، قَالَ: كَانَ الْقَاسِمُ، وَسَالِمٌ، يَقُولَانِ: " إذَا زَوَّجَ أَبُو الْبِكْرِ الْبِكْرَ ؛ فَهُوَ لَازِمٌ لَهَا وَإِنْ كَرِهَتْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قاسم اور حضرت سالم فرمایا کرتے تھے کہ جب باکرہ کے باپ نے اس کا نکاح کرادیا تو وہ طے ہوگیا خواہ اس کو ناپسندہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16729، ترقيم محمد عوامة 16225)
Hadith No.: 16226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إنْ كَانَ أَبُو الْبِكْرِ دَعَاهَا إلَى رَجُلٍ وَدَعَتْ هِيَ إلَى آخَرَ , قَالَ: يَتْبَعُ هَوَاهَا إذَا لَمْ يَكُنْ بِهِ بَأْسٌ , وَإِنْ كَانَ الَّذِي دَعَاهَا إلَيْهِ أَبُوهَا أَسنا فِي الصَّدَاقِ ؛أَخْشَى أَنْ يَقَعَ فِي نَفْسِهَا , وَإِنْ أَكْرَهَهَا أَبُوهَا ؛ فَهُوَ أَحَقُّ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر باکرہ لڑکی کا باپ کسی سے اس کا نکاح کرانا چاہے اور وہ کسی اور سے نکاح کی خواہش مند ہو تو باپ کو چاہئے کہ وہ اپنی بیٹی کی خواہش کا احترام کرے اگر اس میں کوئی حرج نہ ہو۔ اگرچہ باپ کی پسند کے رشتے میں مہر زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ اور اگر لڑکی کا باپ اسے مجبور کرے تو وہ ایسا کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16730، ترقيم محمد عوامة 16226)
Hadith No.: 16227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " لَا يُجْبِرُ عَلَى النِّكَاحِ إلَّا الْأَبُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ باپ کے سوا کوئی عورت کو نکاح پر مجبور نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16731، ترقيم محمد عوامة 16227)
Hadith No.: 16228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ ، كَانَ " إذَا أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ أَحَدًا مِنْ بَنَاتِهِ قَعَدَ إلَى خِدْرِهَا، فَقَالَ: إنَّ فُلَانًا يَذْكُرُكِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب اپنی کسی بیٹی کا نکاح کرانا چاہتے تو اس کے پردے کے پاس بیٹھ جاتے اور فرماتے کہ فلاں تمہارا ذکر کررہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16732، ترقيم محمد عوامة 16228)
Hadith No.: 16229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " تُسْتَأْمَرُ الْبِكْرُ وَإِنْ كَانَتْ بَيْنَ أَبَوَيْهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ باکرہ عورت سے اجازت طلب کی جائے گی خواہ وہ اپنے والدین کے درمیان ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16733، ترقيم محمد عوامة 16229)
Hadith No.: 16230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
خَالِدُ بْنُ إدْرِيسَ ، كَهْمَسٍ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ
حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنْ كَهْمَسٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، قَالَ: جَاءَتْ فَتَاةٌ إلَى عَائِشَةَ، فَقَالَتْ" إنَّ أَبِي زَوَّجَنِي ابْنَ أَخِيهِ ؛ لِرَفْعِ خَسِيسَتِهِ وَإِنِّي كَرِهْتُ ذَلِكَ , فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ: انْتَظِرِي حَتَّى يَأْتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْسَلَ إلَى أَبِيهَا , فَجَعَلَ الْأَمْرَ إلَيْهَا , فَقَالَتْ: أَمَّا إذَا كَانَ الْأَمْرُ إلَيَّ فَقَدْ أَجَزْتُ مَا صَنَعَ أَبِي , إنَّمَا أَرَدْتُ أَنْ أَعْلَمَ هَلْ لِلنِّسَاءِ مِنَ الْأَمْرِ شَيْءٌ؟"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک جوان عورت حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور اس نے کہا کہ میرے باپ نے میری شادی اپنے بھتیجے سے کرادی ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنی غربت کو دور کرسکے۔ مجھے یہ نکاح ناپسند ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، حضور 5 تشریف لائیں تو فیصلہ فرمائیں گے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے، آپ سے ساری بات کا ذکر کیا گیا تو آپ نے اس کے والد کو بلا بھیجا۔ آپ نے فیصلے کا اختیار اس عورت کو دے دیا۔ اس پر اس عورت نے کہا کہ اگر فیصلے کا اختیار مجھے ہے تو میں اپنے والد کے کئے گئے نکاح کو جائز قرار دیتی ہوں۔ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا عورتوں کو کوئی حق ہوتا ہے یا نہیں؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16734، ترقيم محمد عوامة 16230)