☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب النكاح← جو حضرات فرماتے ہیں کہ ولی یا سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 24
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 16167 مصنف ابن ابی شیبہ
مُعَاذٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا مُعَاذٌ ، قَالَ: أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَيُّمَا امْرَأَةٍ لَمْ يُنْكِحْهَا الْوَلِيُّ أَوِ الْوُلَاةُ ؛ فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ، قَالَهَا ثَلَاثًا، فَإِنْ أَصَابَهَا فَلَهَا مَهْرُهَا بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْهَا , فَإِنِ اشْتَجَرُوا فَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس عورت نے ولی یا سرپرستوں کی اجازت کے بغیر نکاح کیا اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے، اس کا نکاح باطل ہے۔ اگر اس کے خاوند نے اس سے نفع اٹھایا تو عورت کو اتنا مہر مل جائے گا جس قدر اس نے نفع اٹھایا۔ اگر ولیوں کا اختلاف ہوجائے تو سلطان اس کا ولی ہے جس کا کوئی ولی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16665، ترقيم محمد عوامة 16167)
حدیث نمبر: 16168 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابن أَخٍ لِعُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْبَدٍ:" أَنَّ عُمَرَ رَدَّ نِكَاحَ امْرَأَةٍ نَكَحَتْ بِغَيْرِ إذْنِ وَلِيِّهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن معبد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عورت کے ولی کی اجازت کے بغیر کئے گئے نکاح کو رد کردیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16666، ترقيم محمد عوامة 16168)
حدیث نمبر: 16169 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16667]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16667، ترقيم محمد عوامة 16169)
حدیث نمبر: 16170 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " مَا كَانَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ فِي النِّكَاحِ بِغَيْرِ وَلِيٍّ مِنْ عَلِيٍّ حَتَّى كَانَ يَضْرِبُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ بغیر ولی کے نکاح کے معاملے میں تمام صحابہ میں سب سے زیادہ سخت حضرت علی رضی اللہ عنہ تھے۔ وہ ایسا کرنے پر مارا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16668]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16668، ترقيم محمد عوامة 16170)
حدیث نمبر: 16171 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ خَيْثَمٍ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ أَوْ سُلْطَانٍ مُرْشِدٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ولی یا سمجھدار سلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16669]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16669، ترقيم محمد عوامة 16171)
حدیث نمبر: 16172 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ سَعِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْوَضَّاحَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ زَيْدٍ، يَقُولُ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ ولی اور دو گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16670]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16670، ترقيم محمد عوامة 16172)
حدیث نمبر: 16173 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16671]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16671، ترقيم محمد عوامة 16173)
حدیث نمبر: 16174 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ أَوْ سُلْطَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ ولی یاسلطان کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16672]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16672، ترقيم محمد عوامة 16174)
حدیث نمبر: 16175 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ إلَّا بِإِذْنِ وَلِيِّهَا , فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهَا وَلِيٌّ فَالسُّلْطَانُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت سے ہی منعقد ہوگا اگر کوئی ولی نہ ہو تو سلطان اس کا ولی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16673]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16673، ترقيم محمد عوامة 16175)
حدیث نمبر: 16176 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَصْحَابِهِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16674]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16674، ترقيم محمد عوامة 16176)
حدیث نمبر: 16177 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : " لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ إلَّا بِإِذْنِ وَلِيِّهَا، وَإِنْ نَكَحَتْ عَشَرَةً، أَوْ بِإِذْنِ سُلْطَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت خواہ دس مرتبہ نکاح کرے اس کا نکاح ولی کی اجازت سے یا سلطان کی اجازت سے ہی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16675]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16675، ترقيم محمد عوامة 16177)
حدیث نمبر: 16178 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِيرِينَ، في المرأة من أهل السواد ليس لها ولي؟ قَالَ الْحَسَنُ:" السُّلْطَانُ ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عورت کا کوئی ولی نہ ہو تو اس کا ولی کون ہوگا؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ سلطان اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کوئی بھی مسلمان۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16676]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16676، ترقيم محمد عوامة 16178)
حدیث نمبر: 16179 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، وَالشَّعَبِيِّ، قَالَا: " لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ إلَّا بِإِذْنٍ وَلِيِّهَا , وَلَا يُنْكِحُهَا وَلِيُّهَا إلَّا بِإِذْنِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا اور اس کا ولی اس کی مرضی کے بغیر نکاح نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16678]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16678، ترقيم محمد عوامة 16179)
حدیث نمبر: 16180 مصنف ابن ابی شیبہ
عُمَرُ
حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ قَدْ حَمَلَتْ، فَقَالَتْ: تَزَوَّجَنِي فَقَالَ:" إِنِّي تَزَوَّجْتُهَا بِشَهَادَةٍ مِنْ أُمِّي وَأُخْتِي , فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا وَدَرَأَ عنهُمَا الْحَدَّ , وَقَالَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک حاملہ عورت لائی گئی۔ اس نے کہا کہ میرے خاوند نے مجھ سے شادی کی ہے۔ خاوند نے کہا کہ میں نے اپنی ماں اور اپنی بہن کو گواہ بنا کر اس سے شادی کی تھی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دونوں میں فرقت کروائی اور ان سے حد کو ساقط کردیا اور فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16679]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16679، ترقيم محمد عوامة 16180)
حدیث نمبر: 16181 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: " لَانِكَاحَ إِلَّا بِوَلِيٍّ وَلَا نِكَاحَ إِلَّا بِشُهُودٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور گواہوں کے بغیر بھی نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16680]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16680، ترقيم محمد عوامة 16181)
حدیث نمبر: 16182 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِيُّ مَنْ لَا وَلِيَّ لَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا اور جس کا کوئی ولی نہ ہو اس کا ولی سلطان ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16681]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16681، ترقيم محمد عوامة 16182)
حدیث نمبر: 16183 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَزِيدَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ وَشَاهِدَيْ عَدْلٍ وَبِصَدَقَةٍ مَعْلُومَةٍ وَشُهُودٍ وَعَلَانِيَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ولی کی اجازت کے بغیر، دو عادل گواہوں کے بغیر، معلوم صدقہ یعنی مہر کے بغیر اور علانیہ گواہوں کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16682]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16682، ترقيم محمد عوامة 16183)
حدیث نمبر: 16184 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَتْ لِلْحَسَنِ " جَارِيَةٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ يَعني: لَيْسَ لَهَا مَوْلًى , خَطَبَهَا رَجُلٌ , يُزَوِّجُهَا رَجُلٌ مِنْ جِيرَانِهَا؟ , قَالَ: تَأْتِي الْأَمِيرَ، قَالَ: فَإِنَّهَا أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَتُكَلِّمُ رَجُلًا يُكَلِّمُ لَهَا الْأَمِيرَ , قَالَ: فَإِنَّهَا أَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ , قَالَ: لَا أَعْلَمُ إلَّا ذَلِكَ , قَالَ: قُلْتُ لَهُ: فَالْقَاضِي؟ قَالَ:" فَالْقَاضِي" إذًا , إلَّا أَنَّهُ يَجْعَلُ الْقَاضِي رُخْصَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معتمر کے والد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ اگر کسی لڑکی کا کوئی ولی نہ ہو اور کوئی شخص اسے نکاح کا پیغام بھیجے تو کیا اس لڑکی ہمسایہ اس کا نکاح کرواسکتا ہے؟ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ امیر وقت سے کہے گی۔ میں نے کہا کہ اگر وہ اس کی دسترس نہ رکھتی ہو تو؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کسی آدمی کے ذمے لگائے کہ وہ امیر سے بات کرے۔ میں نے کہا کہ اگر وہ اس کی بھی دسترس نہ رکھتی ہو تو؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس سے زیادہ نہیں جانتا۔ میں نے کہا کہ کیا قاضی اس کا نکاح کراسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اس صورت میں قاضی کراسکتا ہے۔ البتہ حضرت حسن نے قاضی کے لئے رخصت رکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16683]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16683، ترقيم محمد عوامة 16184)
حدیث نمبر: 16185 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَفَّانُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ زِيَادٍ، قَالَ: " إذَا اتَّفَقَ الْوَلِيُّ وَالْأُمُّ زَوَّجَا , وَإِنِ اخْتَلَفَا فَالْوَلِيُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زیاد فرماتے ہیں کہ جب ولی اور لڑکی کی ماں کا اتفاق ہوجائے تو دونوں اس کی شادی کرادیں اور اگر اختلاف ہو تو ولی کا قول معتبر ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16684]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16684، ترقيم محمد عوامة 16185)
حدیث نمبر: 16186 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِي بُرْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ إسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا نِكَاحَ إلَّا بِوَلِيٍّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 16685]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16685، ترقيم محمد عوامة 16186)