☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 15759 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ، في الْمُحْرِمِ أَشَارَ إلَى صَيْدٍ فَأَصَابَهُ مُحْرِمٌ , قَالَا:" عَلَيْهِ الْجَزَاءُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم اگر شکار کی طرف اشارہ کرے اور اس کو محرم شکار کرے تو اس اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16229، ترقيم محمد عوامة 15759)
حدیث نمبر: 15760 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا عَبْدُ السَّلَامِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فِي " الْمُشِيرِ وَالْقَاتِلِ عَلَى كُلِّ إنْسَانٍ مِنْهُمْ جَزَاءٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ اشارہ کرنے والا، دلالت کرنے والا اور مارنے والا ہر ایک پر اس کی جزاء ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16230، ترقيم محمد عوامة 15760)
حدیث نمبر: 15761 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ، فَقَالَ: إنِّي أَشَرْتَ بِظَبْيٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ فَأَصِيدُ؟ قَالَ:" ضَمِنْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں ہرن کی طرف اشارہ کیا تو اس کو شکار کرلیا گیا، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم بھی ضامن ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16231، ترقيم محمد عوامة 15761)
حدیث نمبر: 15762 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِطَاوُسٍ: إنِّي أَشَرْتُ إلَى حَلَالِ بِصَيْدٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ , قَالَ:" ضَمِنْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
ایک شخص نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں حلال شخص کے لیے شکار کی طرف اشارہ کیا، آپ نے فرمایا کہ تم بھی ضامن ہوگئے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16232، ترقيم محمد عوامة 15762)
حدیث نمبر: 15763 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يُشِيرُ الْمُحْرِمُ إلَى صَيْدٍ وَلَا يَدُلُّ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ محرم شکار کی طرف اشارہ نہ کرے اور نہ ہی اس پر دلالت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16233، ترقيم محمد عوامة 15763)
حدیث نمبر: 15764 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16234، ترقيم محمد عوامة 15764)
حدیث نمبر: 15765 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " إذَا أَشَارَ الْمُحْرِمُ إلَى الصَّيْدِ فَعَنَتْ , فَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر محرم شکار کی طرف اشارہ کرے اور وہ شکار کرلیا جائے تو اس محرم پر بھی کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16235]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16235، ترقيم محمد عوامة 15765)
حدیث نمبر: 15766 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نَا حُمَيْدٌ، عَنْ حَسَنٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَطَاوُسٍ، وَمُجَاهِدٍ، قَالُوا: " إذَا أَمَرَ الْمُحْرِمُ الْحَلَالَ بِقَتْلِ الصَّيْدِ فَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر محرم حلال آدمی کو شکار کرنے کا حکم دے تو اس پر بھی کفارہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16236]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16236، ترقيم محمد عوامة 15766)