☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المحرم يعقد على بطنه الثوب
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في المحرم يعقد على بطنه الثوب
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 12
Hadith No.: 15674 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، قَالَ: كَانَ أَبِي " يَحْرِمُ عَلَى بَطْنِهِ الثَّوْبَ , وَلَا يَعْقِدُ وَهُوَ مُحْرِمٌ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد پیٹ پر کپڑا باندھ لیا کرتے تھے لیکن حالت احرام میں گرہ نہیں لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16139]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16139، ترقيم محمد عوامة 15674)
Hadith No.: 15675 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وطَاوُسٍ، قَالَا: رَأَيْنَا ابْنَ عُمَرَ " وَهُوَ مُحْرِمٌ وَقَدْ شَدَّ حَقْوَيْهِ بِعِمَامَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو حالت احرام میں دیکھا کہ آپ نے ازار باندھنے کی جگہ پر عمامہ باندھا ہوا ہے، (عمامے کے ساتھ اس کو باندھا ہوا ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16140]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16140، ترقيم محمد عوامة 15675)
Hadith No.: 15676 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ: " لَا تَعْقِدْ عَلَيْكَ شَيْئًا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ حالت احرام میں میں کسی چیز کو باندھ کر گرہ مت لگاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16141]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16141، ترقيم محمد عوامة 15676)
Hadith No.: 15677 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ أَنْ يَعْقِدَ عَلَى الْقَرْحَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ کوئی حرج نہیں اگر محرم زخم پر کچھ باندھ کر گرہ لگا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16142]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16142، ترقيم محمد عوامة 15677)
Hadith No.: 15678 Musannaf Ibn Abi Shaibah
وكِيعٌ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، صَالِحِ بْنِ أَبِي حَسَّانَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ أَبِي حَسَّانَ , أَنّ النَّبِيَّ عَلَيْهِ السَّلامُ أَبْصَرَ رَجُلًا مُحْرِمًا بِحَبْلٍ أَبْرَقَ وَهُوَ مُحْرِمٌ , فَقَالَ:" يَا صَاحِبَ الْحَبْلِ أَلْقِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن ابو حسان سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ اس نے حالت احرام میں رنگین رسی باندھی ہوئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے رسی والے اس کو کھول دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16143]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16143، ترقيم محمد عوامة 15678)
Hadith No.: 15679 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا الْعُكْلِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ مَسْلَمَةَ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَعْقِدَ الْمُحْرِمُ عَلَى الْجُرْحِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ محرم اگر زخم پر کوئی چیز باندھ کر گرہ لگا لے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16144]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16144، ترقيم محمد عوامة 15679)
Hadith No.: 15680 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَعْصِبَ عَلَى الْجُرْحِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16145]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16145، ترقيم محمد عوامة 15680)
Hadith No.: 15681 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" لَا بَأْسَ بِهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16146]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16146، ترقيم محمد عوامة 15681)
Hadith No.: 15682 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا جُبَيْرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " إذَا كُسِرَتْ يَدُ الْمُحْرِمِ وَإِذَا شُجَّ عَصَبَ عَلَيْهَا" , قَالَ مَنْصُورٌ: وَلَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم کا ہاتھ زخمی ہوجائے یا اس کی پیشانی پر زخم آجائے تو اس پر کچھ باندھے، اور حضرت منصور فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ لازم بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16147]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16147، ترقيم محمد عوامة 15682)
Hadith No.: 15683 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " الْمُحْرِمِ تَنْكَسِرُ يَدُهُ أَيُدَاوِيهَا؟ قَالَ: نَعَمْ , وَيَعْصِبُ عَلَيْهَا بِخِرْقَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ محرم کے ہاتھ پر زخم آجائے تو کیا اس پر دوا لگا سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں اور اس پر کپڑا وغیرہ باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16148]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16148، ترقيم محمد عوامة 15683)
Hadith No.: 15684 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، وَقَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: " انْحَلَّ إزَارِي بِعَرَفَةَ فَأَعْقِدُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے دریافت کیا کہ عرفات میں میرا ازار بند ڈھیلا ہوگیا تھا کیا میں اس کو باندھ لوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16149]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16149، ترقيم محمد عوامة 15684)
Hadith No.: 15685 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: نا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ، قَالَ: رَأَى طَاوُسَ ابْنَ عُمَرَ " يَطُوفُ قَدْ شَدَّ حَقْوَهُ بِعِمَامَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اس حال میں طواف کرتے ہوئے دیکھا کہ انہوں نے ازار بند کی جگہ کو عمامہ کے ساتھ باندھا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 16150]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 16150، ترقيم محمد عوامة 15685)