☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم اگر موزے پہننے پر مجبور کر دیا جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 14855 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: " إذَا اضْطُرَّ الْمُحْرِمُ إلَى لُبْسِ الْخُفَّيْنِ خَرَقَ ظُهُورَهُمَا وَتَرَكَ فِيهِمَا مَا يَسْتَمْسِكُ رِجْلَاهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ محرم اگر موزے پہننے کی طرف مجبور کردیا جائے تو ہ موزے کے او پر والے حصہ کو پھاڑ دے اور اس میں اتنی جگہ چھوڑ دے جس میں اس کے پاؤں ٹھہر جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15261، ترقيم محمد عوامة 14855)
حدیث نمبر: 14856 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا اضْطُرَّ الْمُحْرِمُ إلَى الْخُفَّيْنِ خَرَقَهُمَا وَتَرَكَ فِيهِمَا قَدْرَ الشِّرَاكِ , وَيَقْطَعُهَا مِنْ قِبَلِ كَعْبَيْهِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب محرم موزے پہننے پر مجبور ہوجائے تو وہ ان کو پھاڑ لے اور تسمہ کی بقدر جگہ چھوڑ دے اور ان کو ٹخنے کی طرف سے کاٹ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15262، ترقيم محمد عوامة 14856)
حدیث نمبر: 14857 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، قَالَ: قَالَ نَافِعٌ:" يَقْطَعُ الْخُفَّيْنِ أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ موزوں کو ٹخنے کے نیچے سے کاٹ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15263، ترقيم محمد عوامة 14857)
حدیث نمبر: 14858 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ:" يَتَخَفَّفُ إذَا لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ، قَالَ: قُلْتُ: أَيَشُقُّهُمَا؟ قَالَ: إنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْفَسَادَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب جوتے نہ ملیں تو موزے پہن لے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کیا ان کو پھاڑ دے؟ آپ نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ فساد کو پسند نہیں فرماتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15264، ترقيم محمد عوامة 14858)
حدیث نمبر: 14859 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ " يُرَخِّصُ لِلْمُحْرِمِ أَنْ يَلْبَسَ خُفَّيْنِ لَيْسَا بِمَقْطُوعَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ محرم کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایسے موزے پہن لے جو کٹے ہوئے نہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15265، ترقيم محمد عوامة 14859)
حدیث نمبر: 14860 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ لَبِسَ الْخُفَّيْنِ أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب جوتے نہ ملیں تو وہ ایسے موزے پہن لے جو ٹخنے سے نیچے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15266، ترقيم محمد عوامة 14860)