☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طواف میں تیز چلنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← طواف میں تیز چلنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 14672 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ " يُسْرِعُ فِي الطَّوَافِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن زبیر کو تیز تیز طواف کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15063]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15063، ترقيم محمد عوامة 14672)
حدیث نمبر: 14673 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ " يُهَرْوِلُ فِي الطَّوَافِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو لپک لپک کر (کچھ تیز) طواف کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15064، ترقيم محمد عوامة 14673)
حدیث نمبر: 14674 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ " يَطُوفُ بِالْبَيْتِ يُسْرِعُ , حَتَّى يَكَادَ يَسْعَى أَوْ يَشْتَدُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو بن میمون کو دیکھا کہ وہ تیز (جلدی) طواف کر رہے ہیں قریب تھا کہ وہ اور تیز ہوتے یا دوڑ پڑتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15065، ترقيم محمد عوامة 14674)
حدیث نمبر: 14675 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " طُفْتُ مَعَهُ بِالْبَيْتِ , فَكَانَ يَمْشِي عَلَى هَيْئَتةٍ قَلِيلًا , وَلَا يُزَاحِمُ عَلَى الْحَجَرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا تو وہ بالکل آہستہ آہستہ طواف کر رہے تھے اور نہ ہی انھوں نے حجر اسود پر کسی سے دھکم پیل کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15066، ترقيم محمد عوامة 14675)
حدیث نمبر: 14676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ فِطْرٍ، قَالَ: قَالَ لَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَنَحْنُ نَطُوفُ بِالْبَيْتِ: يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ " ارْمُلُوا أَسْرِعُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فطر فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ طواف کیا، آپ نے فرمایا اے نوجوانو! طواف میں رمل کرو اور تیز طواف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15067]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15067، ترقيم محمد عوامة 14676)
حدیث نمبر: 14677 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ حَنْظَلَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " جَلَسْنَا لِابْنِ عُمَرَ نَنْظُرُ كَيْفَ يَطُوفُ؟ فَرَأَيْنَاهُ قَائِلًا هَكَذَا , قَدْ قَبَضَ عَلَى أَصَابِعِهِ وَهُوَ يَشْتَدُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھنے کے لیے بیٹھے تاکہ دیکھیں وہ کس طرح طواف کرتے ہیں، پس ہم نے انہیں دیکھا کہ وہ انگلیوں کے بل تیز تیز چل رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15068، ترقيم محمد عوامة 14677)