☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← کوئی شخص اونٹ خریدے اور گم ہو جائے تو وہ اس کی جگہ دوسرا اونٹ خریدے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14654 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، وَعَطَاءٍ، أَنَّ عَائِشَةَ اشْتَرَتْ بَدَنَةً فَأَضَلَّتْهَا , فَاشْتَرَتْ مَكَانَهَا , ثُمَّ وَجَدْتهَا فَنَحَرَتْهُمَا جَمِيعًا , ثُمَّ قَالَتْ:" كَانَ فِي عِلْمِ اللَّهِ أَنْحَرُهُمَا جَمِيعًا وَذَلِكَ فِي التَّطَوُّعِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک اونٹ خریدا تو وہ گم ہوگیا، انھوں نے اس کے بدلے دوسرا اونٹ خرید لیا، تو وہ پہلا والا بھی دوبارہ مل گیا، آپ نے دونوں اونٹوں کی قربانی کی اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ میں دونوں قربان کروں گی، اور یہ نفل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15042، ترقيم محمد عوامة 14654)
حدیث نمبر: 14655 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ عَائِشَةَ نَحَرَتْهُمَا جَمِيعًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دونوں اونٹوں کو ذبح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15043]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15043، ترقيم محمد عوامة 14655)
حدیث نمبر: 14656 مصنف ابن ابی شیبہ
لِعُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ مَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ، أَوْ مَالِكِ بْنِ مَاعِزٍ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: سَاقَ أَبِي هَدْيَيْنِ عَنْ نَفْسِهِ وَامْرَأَتِهِ وَبِنْتِهِ فَأَضَلَّهُمَا بِذِي الْمَجَازِ , فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ ذَكَرَ ذَلِكَ لِعُمَرَ , فَقَالَ: " تَرَبَّصِ الْيَوْمَ وَغَدًا وَبَعْدُ , فَإِنَّمَا النَّحْرُ فِي هَذِهِ الثَّلَاثَةِ أَيَّامٍ , فَإِنْ وَجَدْتَ هَدْيَيْكَ فَانْحَرْهُمَا جَمِيعًا , فَإِنْ لَمْ تَجِدْهُمَا فَاشْتَرِ هَدْيَيْنِ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ فَانْحَرْهُمَا , وَلَا يَحِلَّ مِنْكَ حَرَامًا حَتَّى تَنْحَرَهُمَا أَوْ هَدْيَيْنِ آخَرَيْنِ , فَإِنْ نَحَرْتَ الْهَدْيَيْنِ اللَّذَيْنِ اشْتَرَيْتَ وَوَجَدْتَ الْهَدْيَيْنِ الضَّالَّيْنِ بَعْدُ فَانْحَرْهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ماعز بن مالک الثقفی سے مروی ہے کہ میرے والد محترم نے اپنی طرف سے، اپنی اہلیہ کی طرف سے اور اپنی بیٹی کی طرف سے دو ھدی بھیجیں، وہ مقام ذوالمجاز میں آ کر گم ہوگئیں، جب قربانی کا دن آیا تو سب نے حضرت عمر سے اس کا ذکر کیا، آپ نے فرمایا کہ آج کے دن، کل اور پرسوں تک انتظار کرلو، بیشک قربانی کے یہ تین دن ہیں، اگر تمہارے جانور تمہیں مل جائیں تو ان دونوں کو ذبح کرو، اور اگر وہ نہ ملیں تو تیسرے دن ان کی جگہ دو جانور اور خریدو اور ان کو ذبح کرو اور جب تک ذبح نہ کرلو احرام نہ کھولنا، پھر خریدی ہوئی قربانی کے ذبح کرنے کے بعد وہ پہلے والے جانور بھی واپس مل جائیں تو ان کو بھی ذبح کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15044]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15044، ترقيم محمد عوامة 14656)
حدیث نمبر: 14657 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَقِيلِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الْحُصَيْبِ الْقَيْسِيِّ، أَنَّهُ أَهْدَى عَنْ أُمِّهِ بَدَنَةً فَأَضَلَّهَا , فَاشْتَرَى مَكَانَهُ أُخْرَى فَقَلَّدَهَا , ثُمَّ وَجَدَ الْأُولَى فَسَأَلَ ابْنَ عُمَرَ , فَقَالَ:" انْحَرْهُمَا جَمِيعًا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الخصیب القیسی نے اپنی والدہ کی طرف سے ھدی کا جانور بھیجا تو وہ راستہ میں گم ہوگیا، انھوں نے اس کی جگہ دوسرا جانور خرید لیا اور اس کو قلادہ ڈالا، اتنے میں وہ پہلا جانور بھی مل گیا، انھوں نے حضرت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ دونوں کو ذبح کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15045]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15045، ترقيم محمد عوامة 14657)
حدیث نمبر: 14658 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي طَالِبٍ الْحَجَّامِ، وَكَانَ ثِقَةً عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" يَنْحَرُهُمَا جَمِيعًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ دونوں جانوروں کو ذبح کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15046]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15046، ترقيم محمد عوامة 14658)
حدیث نمبر: 14659 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا " أَهْدَتْ بَدَنَتَيْنِ فَأَضَلَّتْهُمَا , فَأَهْدَى لَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ بَدَنَتَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا , ثُمَّ وَجَدَتِ الْبَدَنَتَيْنِ فَنَحَرَتْهُمَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے دو اونٹ ھدی بھیجے تو وہ راستہ میں گم ہوگئے، حضرت ابن زبیر نے ان کے لیے دو اونٹ قربانی کے لیے بھیجے، انھوں نے ان کو ذبح کیا تو سابقہ دو اونٹ بھی عائشہ رضی اللہ عنہا کو مل گئے تو آپ نے دونوں کو ذبح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15047، ترقيم محمد عوامة 14659)
حدیث نمبر: 14660 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ نَافِعٍ، قَالَ: " سُقْتُ بَدَنَةً فَأَضْلَلْتهَا , فَاشْتَرَيْتُ أُخْرَى فَنَحَرْتُهَا , ثُمَّ وَجَدْتُ الْأُولَى فَسَأَلْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ؟ فَقَالَ: انْحَرْهُمَا" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع بن علی رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ میں اونٹ کو پانی پلانے کے لیے لے کر گیا تو وہ گم ہوگیا، میں نے اس کی جگہ دوسرا اونٹ لے کر قربانی کردی، پھر مجھے وہ پہلا اونٹ دوبارہ مل گیا، میں نے حضرت عروہ بن زبیر سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کہ اونٹنی اونٹ کی طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15048، ترقيم محمد عوامة 14660)
حدیث نمبر: 14661 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" انْحَرِ الْأُولَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ صرف پہلے جانور کی قربانی کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15050]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15050، ترقيم محمد عوامة 14661)
حدیث نمبر: 14662 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ، قَالَ:" سَأَلْتُ عَنْهُ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ؟ فَقَالَ: انْحَرْهُمَا جَمِيعًا
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن ابو الجھم سے حضرت قبیصہ بن ذویب نے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا دونوں جانوروں کو اکٹھے ذبح کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15051]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15051، ترقيم محمد عوامة 14662)
حدیث نمبر: 14663 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ شِنْظِيرٍ، عَنْ عَطَاءٍ قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الأُولَى تَطَوُّعًا، تَنْحَرْهُمَا جَمِيعًا , وَإِذَا كَانَتْ وَاجِبَةً صَنَعَ بِالْأُخْرَى مَا شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر پہلا جانور (گم ہونے والا) نفلی تھا تو پھر دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر پہلا جانور واجب تھا تو پھر اسی کو ذبح کرے گا دوسرے جانور میں اس کی مرضی ہے چاہے تو ذبح کرے اگر چاہے تو نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15052]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15052، ترقيم محمد عوامة 14663)
حدیث نمبر: 14664 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ , أنهما قَالَا فِي رَجُلٍ أَضَلَّ بَدَنَتَهُ تَطَوُّعًا فَاشْتَرَى أُخْرَى؟ قَالَا:" إنْ كَانَ قَلَّدَ الَّتِي اشْتَرَى نَحَرَهُمَا , وَإِنْ كَانَ لَمْ يُقَلِّدْهَا بَاعَهَا إنْ شَاءَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء ارشاد فرماتے ہیں کہ اگر نفلی قربانی والا جانور گم ہوگیا اور اس نے اس کی جگہ دوسرا خرید لیا اور اس کو بھی قلادہ ڈال دیا تو اب دونوں کو ذبح کرے گا اور اگر ابھی تک قلادہ نہیں ڈالا تو اگر چاہے تو اس کو فروخت کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15053]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15053، ترقيم محمد عوامة 14664)