☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محرم کون سا ہتھیار ساتھ رکھ سکتا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← محرم کون سا ہتھیار ساتھ رکھ سکتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 14616 مصنف ابن ابی شیبہ
وكِيعٌ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، الزُّهْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَخَلَ مَكَّةَ وَعَلَيْهِ مِغْفَرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس حال میں مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے کہ آپ کے سر مبارک پر خود تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15004]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15004، ترقيم محمد عوامة 14616)
حدیث نمبر: 14617 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ إذَا أَحْرَمُوا حَمَلُوا مَعَهُمُ السُّيُوفَ فِي الْقِرَبِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام جب احرام باندھتے تو تلواروں کو نیام میں رکھتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15005]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15005، ترقيم محمد عوامة 14617)
حدیث نمبر: 14618 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَمْ يَكُونُوا يَكْرَهُونَ أَنْ يُسَافِرُوا بِالسُّيُوفِ فِي قِرَبِهَا وَهُمْ مُحْرِمُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراھیم سے مروی ہے کہ صحابہ کرام اس بات کو ناپسند نہیں کرتے تھے کہ وہ تلواروں کو نیام میں رکھ حالت احرام میں سفر کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15006]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15006، ترقيم محمد عوامة 14618)
حدیث نمبر: 14619 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، أَنّ أَبَاهُ " كَانَ يَدْخُلُ الْحَرَمَ بِسَيْفِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ حرم میں تلوار کے ساتھ داخل ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15007]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15007، ترقيم محمد عوامة 14619)
حدیث نمبر: 14620 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَتَقَلَّدَ الْمُحْرِمُ سَيْفَهُ إذَا خَافَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ محرم کو اگر کسی کا خوف ہو تو کوئی حرج نہیں کہ وہ تلوار لٹکا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15008]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15008، ترقيم محمد عوامة 14620)
حدیث نمبر: 14621 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا يَدْخُلْ أَحَدُكُمْ مَكَّةَ بِسِلَاحٍ فِي حَجٍّ وَلَا عُمْرَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کوئی شخص بھی حج وعمرہ میں ہتھیار سمیت مکہ مکرمہ میں داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15009]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15009، ترقيم محمد عوامة 14621)
حدیث نمبر: 14622 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي إبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَحْسَبُ أَنِّي سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ : " الْمُحْرِمُ لَا يَحْمِلُ السِّلَاحُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ محرم ہتھیار نہ اٹھائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15010]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15010، ترقيم محمد عوامة 14622)
حدیث نمبر: 14623 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، وَعَطَاءٍ، قَالَا: " لَا يَدْخُلِ الْحَرَمَ بِسِلَاحٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ محرم شخص ہتھیار کے ساتھ مکہ میں داخل نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15011]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15011، ترقيم محمد عوامة 14623)
حدیث نمبر: 14624 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، قَالَ: سَأَلْتُ مَوْلًى لِابْنِ عُمَرَ؟ عَنْ مَوْتِ ابْنِ عُمَرَ ؟ قَالَ: " أَصَابَهُ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الشَّامِ بِزَجٍّ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ الْحَجَّاجُ يَعُودُهُ، فَقَالَ: لَوْ أَعْلَمُ مَنْ أَصَابَكَ لَفَعَلْتُ وَفَعَلْتُ، قَالَ: أَنْتَ أَصَبْتنِي أَدْخَلْتَ السِّلَاحَ الْحَرَمَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے غلام سے آپ کی موت کی وجہ دریافت کی؟ انھوں نے فرمایا کہ اھل شام میں سے ایک شخص کے تیر کا پھل آپ کو لگ گیا تھا، حجاج آپ کے پاس آپ کی عیادت کے لیے آیا، ایک شخص نے کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ آپ کو تکلیف پہنچے گی تو میں اس طرح اس طرح کرتا، آپ نے فرمایا کہ تو نے ہی تو مجھے تکلیف دی ہے کہ تو حرم میں ہتھیار سمیت داخل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15012، ترقيم محمد عوامة 14624)
حدیث نمبر: 14625 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَلَيْسَ بِالْأَحْمَرِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، أَنَّهُ " دَخَلَ الْحَرَمَ وَعَلَيْهِ سَيْفٌ مُتَقَلِّدُهُ , فَلَمَّا دَخَلَ نَزَعَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو السفر حرم میں داخل ہوئے تو ان پر تلوار لٹک رہی تھی، جب وہ حرم میں داخل ہونے لگے تو تلوار اتار لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15013، ترقيم محمد عوامة 14625)
حدیث نمبر: 14626 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنِ الصَّلْتِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صَهْبَانَ، قَالَ: " رَأَيْتُ عُثْمَانَ بِالْأَبْطَحِ وَإِنَّ فُسْطَاطَهُ مَضْرُوبٌ , وَإِنَّ سَيْفَهُ مُعَلَّقٌ بِالْفُسْطَاطِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن صھبان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو مقام ابطح میں دیکھا، آپ کا خیمہ نصب تھا اور آپ کی تلوار خیمے میں لٹک رہی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 15014، ترقيم محمد عوامة 14626)