☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمرات کے پاس کتنا قیام کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جمرات کے پاس کتنا قیام کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 14547 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَجَّاجٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: " وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الثَّانِيَةِ أَطْوَلَ مِمَّا وَقَفَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ الْأُولَى , ثُمَّ أَتَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ فَرَمَاهَا وَلَمْ يَقِفْ عِنْدَهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرہ ثانیہ کے پاس جمرہ اولیٰ سے کچھ دیر زیادہ کھڑے رہے پھر آپ جمرہ عقبہ پر تشریف لائے لیکن اس کے پاس کھڑے نہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14930، ترقيم محمد عوامة 14547)
حدیث نمبر: 14548 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ خَلَفٍ، قَالَ: " أَدْرَكْتُ النَّاسَ يَتَزَوَّدُونَ الْمَاءَ إذَا ذَهَبُوا يَرْمُونَ الْجِمَارَ مِنْ طُولِ الْقِيَامِ عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن اسود بن خلف فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو پایا جو جمرات کی رمی کے لیے جاتے تو پانی کا توشہ ساتھ لے کر جاتے ان کے پاس زیادہ دیر قیام کرنے کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14931، ترقيم محمد عوامة 14548)
حدیث نمبر: 14549 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، أَنَّهُ وَقَفَ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ قَدْرَ سُورَةٍ مِنَ السَّبْعِ، قَالَ: قُلْتُ مِنَ النَّاسِ مَنْ يُبْطِئُ الْقِرَاءَةَ وَمِنْهُمْ مَنْ يُسْرِعُ؟ قَالَ: مثل قِرَاءَتِي؟ قَالَ: قُلْتُ أَنْتَ خَفِيفُ الْقِرَاءَةِ، قَالَ: مثل قِرَاءَتِي".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ (جمرات کے پاس) سات سورتوں کی قراءت کی بقدر رکے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ کچھ لوگ تیز پڑھتے ہیں اور کچھ لوگ آہستہ؟ آپ نے فرمایا میری قراءت کی طرح ہو، میں نے عرض کیا کہ آپ تو بہت آہستہ پڑھتے ہیں، فرمایا کہ (ہاں) میری قرائت کے مثل ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14932، ترقيم محمد عوامة 14549)
حدیث نمبر: 14550 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14933، ترقيم محمد عوامة 14550)
حدیث نمبر: 14551 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ، قَالَ: " وَقَفْتُ مَعَ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ فَلَمْ يُطِيلَا ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمرو بن شعیب اور حضرت عبد الرحمن بن الاسود کے ساتھ (جمرات کے پاس) زیادہ دیر نہیں رکا، اور حضرت عطاء کے ساتھ سورة الحج کی تلاوت کی بقدر رکا رہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14934، ترقيم محمد عوامة 14551)
حدیث نمبر: 14552 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي إسْمَاعِيلَ، قَالَ: رَأَيْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ , وَإِبْرَاهِيمَ , وَطَاوُسًا , وَعَامِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ " يُطِيلُونَ الْقِيَامَ عِنْدَ الْجِمَارِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابو اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابراہیم، حضرت طاؤس اور حضرت عامر بن عبد اللہ بن زبیر کو جمرات کے پاس لمبا قیام کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14936، ترقيم محمد عوامة 14552)
حدیث نمبر: 14553 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَقُومُ عِنْدَ الْجَمْرَتَيْنِ مِقْدَارَ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ سُورَةَ الْبَقَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما دو جمروں کے پاس سورة بقرہ کی تلاوت کے بقدر قیام فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14937، ترقيم محمد عوامة 14553)
حدیث نمبر: 14554 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ " يَقِفُ عِنْدَ الْجَمْرَةِ مِقْدَارَ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک جمرہ کے پاس سورة بقرہ کی تلاوت کی مقدار قیام فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14938]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14938، ترقيم محمد عوامة 14554)
حدیث نمبر: 14555 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، أَنّ عَطَاءً " وَقَفَ عِنْدَ الْجَمْرَةِ مِقْدَارَ مَا يَقْرَأُ الرَّجُلُ السُّورَةَ مِنَ الْمِئِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء ایک جمرہ کے پاس اتنا قیام فرماتے تھے جتنی دیر میں سو سورتیں پڑھ لی جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14939]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14939، ترقيم محمد عوامة 14555)