☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في صلاة المغرب دون (جمع)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الحج← في صلاة المغرب دون (جمع)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 14219 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، قَالَ: رَأَيْتُ " سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ وَحَبِيبَ بْنَ أَبِي ثَابِتٍ وَرَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ، بَعْدَمَا أَفَاضَ الْإِمَامُ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ , فَقَامَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَأَذَّنَ , وَأَمَّ الْقُرَشِيَّ بَعْدَمَا أَفَاضَ الْإِمَامُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر، حضرت حبیب بن ابو ثابت اور ایک قریشی کو عرفہ کی شام امام کے مزدلفہ چلے جانے کے بعد دیکھا، حضرت سعید بن جبیر کھڑے ہوئے اور آپ نے اذان دی اور اس قریشی شخص نے امام کے چلے جانے کے بعد امامت کروائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14575]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14575، ترقيم محمد عوامة 14219)
Hadith No.: 14220 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي شَرْقِيٍّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، أَنَّهُ " صَلَّى مَعَ عُمَرَ سَنَتَيْنِ الْمَغْرِبَ دُونَ جَمْعٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان النھدی سے مروی ہے کہ انہوں نے دو سال حضرت عمر کے ساتھ مغرب کی نماز مزدلفہ سے پہلے پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14576]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14576، ترقيم محمد عوامة 14220)
Hadith No.: 14221 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ " صَلَّى دُونَ جَمْعٍ بِالْأَجْبَالِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی پہاڑوں پر ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14577]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14577، ترقيم محمد عوامة 14221)
Hadith No.: 14222 Musannaf Ibn Abi Shaibah
جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " لَا صَلَاةَ إلَّا بِجَمْعٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر ارشاد فرماتے ہیں کہ نماز مغرب مزدلفہ پہنچ کر ہی ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14578]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14578، ترقيم محمد عوامة 14222)
Hadith No.: 14223 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ " صَلَّى الْمَغْرِبَ فِي الشِّعْبِ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ جَمْعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبان ابن عثمان کو دیکھا آپ نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی راستہ میں ادا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14579]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14579، ترقيم محمد عوامة 14223)
Hadith No.: 14224 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ: " لَا أَعْلَمُ الصَّلَاةَ لَيْلَةَ جَمْعٍ إلَّا بِجَمْعٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز مزدلفہ میں ہی ادا کی جائے، (اس کے علاوہ مجھے کوئی اور بات معلوم نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14580]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14580، ترقيم محمد عوامة 14224)
Hadith No.: 14225 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنِ السَّكَنِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ: " صَلَّى بِنَا سَالِمٌ الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ جَمْعًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سکن بن المغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت سالم نے مغرب کی نماز مزدلفہ پہنچنے سے قبل ہی ہمیں پڑھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14581]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14581، ترقيم محمد عوامة 14225)
Hadith No.: 14226 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " لَا يُصَلَّى الْمَغْرِبُ إلَّا بِجَمْعٍ إلَّا أَنْ تُخْطِي طَرِيقَكَ , أَوْ تُضِلَّ رَاحِلَتَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز مزدلفہ میں ہی ادا کرو، ہاں اگر تم راستہ بھٹک جاؤ یا تمہاری سواری تمہیں راستہ میں بھٹکا دے (گمراہ کر دے) تو راستہ میں ادا کرسکتے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14582]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14582، ترقيم محمد عوامة 14226)
Hadith No.: 14227 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " أَرَأَيْتَ إنْ صَلَّاهَا فِي الطَّرِيقِ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ"، قَالَ: قُلْتُ:" أَرَأَيْتَ إنْ صَلَّى الْمَغْرِبَ فِي الطَّرِيقِ وَالْعِشَاءَ بِجَمْعٍ؟ قَالَ: لَا بَأْسَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے اگر میں مغرب و عشاء کی نماز راستہ میں ادا کروں؟ آپ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں، میں نے عرض کیا کہ آپ کی کیا رائے ہے اگر میں مغرب کی نماز راستہ میں ادا کرلوں اور عشاء کی نماز مزدلفہ میں؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14583]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14583، ترقيم محمد عوامة 14227)
Hadith No.: 14228 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: كَانَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَاقِفًا بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جِئْتُمْ مِنَ الْقَرِيبِ وَالْبَعِيدِ , وَإِنَّكُمْ وَفْدٌ غَيْرُ وَاحِدٍ , وَإِنَّ السَّابِقَ لَيْسَ الَّذِي تَسْبِقُ دَابَّتُهُ وَلَا بَعِيرُهُ , وَإِنَّ السَّابِقَ مَنْ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ ذَنْبَهُ , فَنَادَاهُ رَجُلٌ أَيْنَ أُصَلِّي الْمَغْرِبَ؟ قَالَ: أَيْنَ أَدْرَكْتَ مِنْ وَادِيكَ هَذَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز عرفہ میں کھڑے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے اے لوگو! تم لوگ قریب اور دور سے آئے ہو، بیشک تم لوگ ایک وفد (جماعت) میں نہیں ہو، تم میں پہلے جانے والا (سبقت لے جانے والا) وہ نہیں ہے جس کی سواری اور اونٹ نے اس کو آگے کردیا بلکہ سبقت لے جانے والا وہ ہے جس کے گناہ اللہ تعالیٰ نے معاف فرما دیئے، ایک شخص نے بلند آواز میں پوچھا کہ ہم مغرب کی نماز کہاں ادا کریں؟ آپ نے فرمایا جس وادی میں تم مغرب کا وقت پالو وہیں ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14584]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14584، ترقيم محمد عوامة 14228)
Hadith No.: 14229 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ إذَا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ رُبَّمَا صَلَّى فِي الشِّعْبِ الْأَيْسَرِ عَلَى الْجَبَلِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ جب عرفہ سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوتے تو بعض اوقات مغرب کی نماز راستہ میں پہاڑ پر ادا کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14585]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14585، ترقيم محمد عوامة 14229)
Hadith No.: 14230 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ دُونَ جَمْعٍ , فَإِنْ فَعَلَ أَجْزَأَ عَنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن نماز مغرب مزدلفہ پہنچنے سے قبل ادا کرنے کو ناپسند کرتے تھے، اور اگر کوئی شخص پہلے ہی پڑھ لے تو اس کی طرف سے نماز ادا ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14586]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14586، ترقيم محمد عوامة 14230)
Hadith No.: 14231 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ الصَّلَاةَ دُونَ الْمُزْدَلِفَةِ إلَّا مِنْ ضَرُورَةٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس ضرورت کے علاوہ مزدلفہ سے قبل نماز ادا کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14587]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14587، ترقيم محمد عوامة 14231)
Hadith No.: 14232 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنُ مُبَارَكٍ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، كُرَيْبٍ ، أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَكٍ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: أَفَضْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَاتٍ، فَلَمَّا كَانَ بِبَعْضِ الطَّرِيقِ , قُلْتُ: الصَّلَاةَ! فَقَالَ:" الصَّلَاةُ أَمَامَكَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عرفات سے نکلا، جب ہم راستے میں پہنچے تو میں نے عرض کیا نماز، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز تمہارے آگے ہے (آگے چل کر ادا کریں گے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14588]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14588، ترقيم محمد عوامة 14232)
Hadith No.: 14233 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ " صَلَّاهُمَا بِجَمْعٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے مغرب و عشاء منیٰ میں ادا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14589]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14589، ترقيم محمد عوامة 14233)