☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← اگر کوئی شخص حج میں بیمار ہو جائے تو اس کے ساتھ کیا کیا جائے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 14020 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " يُشْهَدُ بِالْمَرِيضِ الْمَنَاسِكُ كُلُّهَا , وَيُطَافُ بِهِ عَلَى مَحْمَلٍ , فَإِذَا رَمَى الْجِمَارَ وُضِعَ فِي كَفِّهِ , ثُمَّ رُمِيَ بِهِ مِنْ كَفِّهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مریض کو تمام مناسک حج میں حاضر کیا جائے گا اور اس کو پالکی میں طواف کروایا جائے گا اور جب وہ رمی کرنے کا ارادہ کرے تو اس کی ہتھیلی پر پتھر رکھے جائیں گے پھر اس کی ہتھیلی سے کنکر اٹھا کر رمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14365]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14365، ترقيم محمد عوامة 14020)
حدیث نمبر: 14021 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يُرْمَى عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے رمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14366]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14366، ترقيم محمد عوامة 14021)
حدیث نمبر: 14022 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " الْمَرِيضُ يُرْمَى عَنْهُ , وَيُطَافُ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاوؤس فرماتے ہیں کہ مریض کی طرف سے طواف کیا جائے گا اور رمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14367]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14367، ترقيم محمد عوامة 14022)
حدیث نمبر: 14023 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ وَعَطَاءٍ قَالا:" يُرْمَى عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس کی طرف سے رمی کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14368]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14368، ترقيم محمد عوامة 14023)
حدیث نمبر: 14024 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَرْدٍ، قَالَ: أَرْسَلَنِي أَبِي إلَى مُجَاهِدٍ وَهُوَ مَرِيضٌ أَسْأَلُهُ عَنْ رَمْيِ الْجِمَارِ؟ قَالَ:" يُرْمَى عَنْهُ أَوْلَى أَهْلِهِ بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الجبار بن ورد فرماتے ہیں کہ میرے والد بیمار تھے انھوں نے مجھے حضرت مجاہد کے پاس جمرات کی رمی کے متعلق دریافت کرنے کے لیے بھیجا؟ آپ نے فرمایا ان کی طرف سے جو گھر والوں میں سے قریبی ہے وہ رمی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14369]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14369، ترقيم محمد عوامة 14024)
حدیث نمبر: 14025 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " يَسْتَأْجِرُ الْمَرِيضُ مَنْ يَطُوفُ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جو مریض کی طرف سے طواف کرے مریض اس کو اجرت دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14370]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14370، ترقيم محمد عوامة 14025)
حدیث نمبر: 14026 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ حَنْظَلَةَ، قَالَ: سُئِلَ طَاوُسٌ عَنِ امْرَأَةٍ مَرِيضَةٍ، قَالَ:" يَرْمِي عَنْهَا بَعْضُ أَهْلِهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے ایک مریضہ خاتون کے بارے میں دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس کی طر ف سے اس کے گھر والوں میں سے کوئی ایک رمی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14371]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14371، ترقيم محمد عوامة 14026)