☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج کے سفر میں جلدی کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج کے سفر میں جلدی کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 13872 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، مُهْرَانَ ، بْنِ أَبِي صَفْوَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ مُهْرَانَ بْنِ أَبِي صَفْوَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَرَادَ مِنْكُمُ الْحَجَّ فَلْيَتَعَجَّلْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے جو شخص حج کا ارادہ رکھتا ہو اس کو چاہئے کہ جلدی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14210]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14210، ترقيم محمد عوامة 13872)
حدیث نمبر: 13873 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: " كَانَ حَبِيبٌ وَأَصْحَابُهُ، يَتَأَخَّرُونَ حَتَّى يَدْخُلَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ مَا شَاءَ اللَّهُ , فَكَرِهَ ذَلِكَ إبْرَاهِيمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت حبیب اور اس کے ساتھی حج میں تاخیر کرتے تھے یہاں تک کہ ذوالقعدہ کا مہینہ داخل ہوجاتا، حضرت ابراہیم نے اس فعل کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14211]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14211، ترقيم محمد عوامة 13873)
حدیث نمبر: 13874 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيّ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: كَانَ طَاوُسٌ " يَقْدُمُ فِي أَوَّلِ النَّاسِ , وَيَنْفِرُ فِي آخِرِ النَّاسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس لوگوں میں سے سب سے پہلے حج کے لیے جانے والے ہوتے اور سب سے آخر میں واپس آنے والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14212]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14212، ترقيم محمد عوامة 13874)
حدیث نمبر: 13875 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدٌ " لَا يَرَى بَأْسًا أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الْبَعِيرَ يَتَعَجَّلُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص اونٹ خریدے سفر حج کے لیے اور اس پر جلدی سفر کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14213]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14213، ترقيم محمد عوامة 13875)
حدیث نمبر: 13876 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بُرْدَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ: " أَهْلَلْتُ هِلالَ ذِي الْحِجَّةِ بِالْكُوفَةِ , ثُمَّ وَافَيْتُ النَّاسَ بِالْمَوْقِفِ عَشِيَّةَ عَرَفَةَ , فَلَمْ يَعِبْ ذَلِكَ أَبُو مُوسَى"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے ذی الحجہ کے مہینے میں کوفہ سے احرام باندھا پھر میں وقوف عرفہ کی شام میں لوگوں کے ساتھ ملا، لیکن ابو موسیٰ نے میرے اس فعل پر کوئی نکیر نہ فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14214، ترقيم محمد عوامة 13876)
حدیث نمبر: 13877 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وكِيعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بُرْجَانٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّهُ " سَارَ مِنَ الْبَصْرَةِ إلَى مَكَّةَ فِي اثْنَيْ عَشَرَ , أَوْ ثَلَاثَ عَشْرَةَ" الشَّكُّ مِنِّي
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید بصرہ سے مکہ کے لیے بارہویں یا تیرہویں تاریخ کو چلے، راوی کہتے ہیں تاریخ میں شک میری طرف سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14215، ترقيم محمد عوامة 13877)
حدیث نمبر: 13878 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " سَارَ إلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ مِنَ الْمَدِينَةِ حِينَ قُتِلَ عُمَرُ فِي سَبْعٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ مدینہ سے مکہ تشریف لائے سات تاریخ کو جب حضرت عمر شھید کیے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14216، ترقيم محمد عوامة 13878)
حدیث نمبر: 13879 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ " سَارَ مِنْ مَكَّةَ إلَى الْمَدِينَةِ فِي ثَلَاثٍ حِينَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مکہ مکرمہ سے مدینہ کے لیے تشریف لے گئے تین دنوں میں جب حضرت صفیہ کی وفات ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14217، ترقيم محمد عوامة 13879)