☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حلق کروانے کے فضائل
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حلق کروانے کے فضائل
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 13790 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، أَبِي زُرْعَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" ثَلَاثًا , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" وَالْمُقَصِّرِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار یہی فرمایا: صحابہ کرام نے پھر عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14128، ترقيم محمد عوامة 13790)
حدیث نمبر: 13791 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، وَهْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَرَاهُ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِيَدِهِ: " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ" , فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت وھب بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ تھا، میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہاتھ اٹھا کر دعا کر رہے ہیں کہ اے اللہ حلق کروانے والوں پر رحم فرما، ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری مرتبہ ارشاد فرمایا: اور قصر کروانے والوں پر بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14129، ترقيم محمد عوامة 13791)
حدیث نمبر: 13792 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي إبْرَاهِيمَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي إبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید الخدری سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14130، ترقيم محمد عوامة 13792)
حدیث نمبر: 13793 مصنف ابن ابی شیبہ
يَزِيدُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالَ ثَلَاثًا، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَالُ الْمُحَلِّقِينَ ظَاهَرْتَ لَهُمُ التَّرَحُّمَ؟ قَالَ:" إنَّهُمْ لَمْ يَشُكُّوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، تین بار یہی ارشاد فرمایا: صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا وجہ ہے کہ حلق کروانے والوں پر رحم کا اظہار کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیونکہ وہ دکھ درد کا اظہار نہیں کرتے اور امتثال امر میں جلدی کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14131، ترقيم محمد عوامة 13793)
حدیث نمبر: 13794 مصنف ابن ابی شیبہ
أُسَامَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ:" وَالْمُقَصِّرِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک حلق کروانے والوں پر رحم فرمائے، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں پر بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری بار ارشاد فرمایا: اور قصر کرنے والوں پر بھی رحم فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14132، ترقيم محمد عوامة 13794)
حدیث نمبر: 13795 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، وأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، شُعْبَةَ ، يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، جَدَّتِهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , وأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ , عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ جَدَّتِهِ أَنَّهَا , سَمِعَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَعَا لِلْمُحَلِّقِينَ ثَلَاثًا وَلِلْمُقَصِّرِينَ مَرَّةً" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن حصین اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حلق کروانے والوں کے لیے تین بار دعا سنی اور قصر کروانے والوں کے لیے ایک دفعہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14133، ترقيم محمد عوامة 13795)
حدیث نمبر: 13796 مصنف ابن ابی شیبہ
عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اغْفِرْ لِلْمُقَصِّرِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبشی بن جنادہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14135، ترقيم محمد عوامة 13796)
حدیث نمبر: 13797 مصنف ابن ابی شیبہ
يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَوْسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَوْسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ: , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" ثَلَاثًا , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: والْمُقَصِّرِينَ، وَكُنْتُ يَوْمَئِذٍ مَحْلُوقَ الرَّأْسِ فَمَا سَرَّنِي بِحَلْقِ رَأْسِي حُمُرُ النَّعَمِ , أَوْ قَالَ: خَطَرٌ عَظِيمٌ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن ربیعہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما، راوی فرماتے ہیں کہ اس دن میں محلوق الراس تھا، مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دعا کی وجہ سے سرخ اونٹوں یا بہت زیادہ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14136، ترقيم محمد عوامة 13797)