عُبَيْدُ اللَّهِ ، إسْرَائِيلُ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ حَبَشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ:" اغْفِرْ لِلْمُقَصِّرِينَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حبشی بن جنادہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14135، ترقيم محمد عوامة 13796)