يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَوْسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ:
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَوْسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ: , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ" ثَلَاثًا , قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ؟ قَالَ: والْمُقَصِّرِينَ، وَكُنْتُ يَوْمَئِذٍ مَحْلُوقَ الرَّأْسِ فَمَا سَرَّنِي بِحَلْقِ رَأْسِي حُمُرُ النَّعَمِ , أَوْ قَالَ: خَطَرٌ عَظِيمٌ
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن ربیعہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا فرمائی، اے اللہ! حلق کروانے والوں کی مغفرت فرما، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قصر کروانے والوں کے لیے بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور قصر کروانے والوں کی بھی مغفرت فرما، راوی فرماتے ہیں کہ اس دن میں محلوق الراس تھا، مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دعا کی وجہ سے سرخ اونٹوں یا بہت زیادہ اونٹوں کے مل جانے سے زیادہ خوشی محسوس ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 14136، ترقيم محمد عوامة 13797)