☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 13307 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حَمَّادٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ , أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " سَعَى عَلَى رَاحِلَتِهِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13615]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13615، ترقيم محمد عوامة 13307)
حدیث نمبر: 13308 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي إدْرِيسَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَائِشَةَ " تَسْعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى بَغْلٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو ادریس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو خچر پر سوار ہو کر صفا ومروہ کی سعی فرماتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13616]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13616، ترقيم محمد عوامة 13308)
حدیث نمبر: 13309 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسًا
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ الْأَحْوَصِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَنَسًا " يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى حِمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت احوص فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو گدھے پر سوار ہو کر صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13617]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13617، ترقيم محمد عوامة 13309)
حدیث نمبر: 13310 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ نُمَيْرٍ ، الرَّبِيعِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبَا جَعْفَرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَنِ الطَّوَافِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ , فَقَالَ: " طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاكِبًا" , وَأَنَا أَطُوفُ رَاكِبًا فَطُفْتُ أَنَا وَهُوَ رَاكِبَيْنِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے صفا ومروہ کی سعی کے متعلق دریافت فرمایا؟ آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوار ہو کر سعی کی اور میں نے بھی سوار ہو کر کی تھی، پھر میں نے اور انہوں نے سوار ہو کر سعی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13618]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13618، ترقيم محمد عوامة 13310)
حدیث نمبر: 13311 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَعَطَاءٍ، أنهما" كَانَا يَكْرَهَانِ رُكُوبَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إلَّا مِنْ عُذْرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت عطاء مردوں اور عورتوں کے لیے بغیر عذر کے صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13619]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13619، ترقيم محمد عوامة 13311)
حدیث نمبر: 13312 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ " يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى حِمَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خارجہ بن حارث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عراک بن مالک کو دراز گوش پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13620]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13620، ترقيم محمد عوامة 13312)
حدیث نمبر: 13313 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنْ يَزِيدَ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: رَأَيْتُ مُجَاهِدًا، وَعَطَاءً " يَسْعَيَانِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ عَلَى دَابَّتَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید الشیبانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد اور حضرت عطا کو سواریوں پر سوار صفا ومروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13621]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13621، ترقيم محمد عوامة 13313)
حدیث نمبر: 13314 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبِي إذَا رَآهُمْ يَسْعَوْنَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ رُكْبَانًا، قَالَ: قَدْ خَابَ هَؤُلَاءِ وَخَسِرُوا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم اگر کسی کو صفا مروہ کی سعی سوار ہو کر کرتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے: تحقیق یہ لوگ نقصان اور خسارے میں ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13622]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13622، ترقيم محمد عوامة 13314)
حدیث نمبر: 13315 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ زَمْعَةَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ " كَانَ يَكْرَهُ الرُّكُوبَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ إلَّا مِنْ ضَرُورَةٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس ضرورت کے بغیر صفا ومروہ کی سعی سوار ہو کر کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13623]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13623، ترقيم محمد عوامة 13315)