☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ ورس (ایک پودا جس سے رنگا جاتا ہے) اور زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 13283 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: إنِّي أُرِيدُ أَنْ أُحْرِمَ وَمَعِي ثَوْبٌ مَصْبُوغٌ بِالزَّعْفَرَانِ , فَغَسَلْتُهُ حَتَّى ذَهَبَ لَوْنُ الزَّعْفَرَانِ , فَقَالَ سَعِيدٌ:" مَعَكَ ثَوْبٌ غَيْرُهُ"، قَالَ: لَا , قَالَ: فَأَحْرِمْ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بشر کہتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس موجود تھا کہ ایک شخص نے آپ سے دریافت کیا: میں احرام باندھنا چاہتا ہوں اور میرے پاس زعفران سے رنگا ہوا کپڑا ہے میں نے اس کو اتنا دھویا ہے کہ اس کا رنگ ختم ہوگیا ہے؟ حضرت سعید نے دریافت کیا کہ تیرے پاس اس کے علاوہ بھی کوئی کپڑا ہے؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں، آپ نے فرمایا پھر اسی کپڑے میں احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13591]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13591، ترقيم محمد عوامة 13283)
حدیث نمبر: 13284 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ:" يَغْسِلُهُ وَيُحْرِمُ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ اس کو کپڑے دھو لے اور پھر اس میں احرام باندھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13592]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13592، ترقيم محمد عوامة 13284)
حدیث نمبر: 13285 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " أَتَيْتُهُ فِي مِلْحَفَةٍ مَصْبُوغَةٍ بِالزَّعْفَرَانِ مُشَبَّعَةٍ , فَقُلْتُ: أُحْرِمُ فِي هَذِهِ؟ فَقَالَ , اغْسِلْهَا وَأَحْرِمْ فِيهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن جبیر کہتے ہیں کہ میں زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے لے کر حضرت سعید بن جبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اس کپڑے میں احرام باندھ لوں؟ آپ نے فرمایا: اس کو دھو لو اور پھر احرام باندھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13593]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13593، ترقيم محمد عوامة 13285)
حدیث نمبر: 13286 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إِسْحَاقَ مَوْلَى آلِ عُمَرَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُحْرِمَ فِي الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ بِالزَّعْفَرَانِ إذَا غَسَلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ زعفران میں رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام بنا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13594]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13594، ترقيم محمد عوامة 13286)
حدیث نمبر: 13287 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يُحْرِمَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ قَدْ صُبِغَ بِالزَّعْفَرَانِ , ثُمَّ غُسِلَ لَيْسَ لَهُ نَفْضٌ وَلَا رَدْعٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو دھو کر احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر اس میں خوشبو نہ ہو اور اس کا رنگ بھی پھیکا پڑگیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13595]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13595، ترقيم محمد عوامة 13287)
حدیث نمبر: 13288 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ فِي " الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ بِالْوَرْسِ وَالزَّعْفَرَانِ، قَالَ: إذَا غُسِلَ ذَلِكَ مِنْهُ فَذَهَبَ لَمْ يَرَهُ شَيْئًا أَنْ يَلْبَسَهُ الْمُحْرِمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے زعفران اور ورس سے رنگے ہوئے کپڑے کو احرام میں باندھنے کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا: جب اس کپڑے کو دھو لیا جائے کہ اس سے اس کا اثر زائل ہوجائے تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13596]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13596، ترقيم محمد عوامة 13288)
حدیث نمبر: 13289 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ مِثْلَهُ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13597]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13597، ترقيم محمد عوامة 13289)
حدیث نمبر: 13290 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، قَالَ:" اغْسِلْهُ وَأَحْرِمْ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن الحنفیہ فرماتے ہیں کہ اس کپڑے کو دھو کر اس میں احرام باندھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13598، ترقيم محمد عوامة 13290)
حدیث نمبر: 13291 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ هِشَامٍ، أَنّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُرْوَةَ سَأَلَ عُرْوَةَ عَنِ " الثَّوْبِ الْمَصْبُوغِ إِذَا غُسِلَ حَتَّى يَذْهَبَ لَوْنُهُ فَنَهَاهُ عَنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عروہ نے حضرت عروہ سے رنگے ہوئے کپڑے کے متعلق دریافت کیا جس کو اتنا دھویا گیا ہو کہ اس کا رنگ زائل ہوگیا ہو؟ آپ نے ان کو اس کپڑے سے منع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13599، ترقيم محمد عوامة 13291)
حدیث نمبر: 13292 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " يُكْرَهُ لِلْمُحْرِمِ الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ بِالزَّعْفَرَانِ , وَالْمُشَبَّعَةُ بِالْعُصْفُرِ لِلرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، إلَّا أَنْ يَكُونَ ثَوْبًا غَسِيلًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑوں میں عورتوں کے احرام باندھنے کو ناپسند فرماتی تھیں اور زرد رنگ کے کپڑے میں مرد اور عورتوں دونوں کے لیے ناپسند کرتی تھیں، ہاں مگر یہ کہ اس کو دھو لیا گیا ہو تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13600، ترقيم محمد عوامة 13292)
حدیث نمبر: 13293 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: " إذَا غُسِلَ الثَّوْبُ الْمَصْبُوغُ وَذَهَبَ رِيحُهُ , قَالَ: لَا بَأْسَ أَنْ يُحْرِمَ فِيهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا رنگے ہوئے کپڑے کو اتنا دھویا جائے کہ اس کا رنگ ختم ہوجائے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا اس کپڑے میں احرام باندھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13601، ترقيم محمد عوامة 13293)