☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حج تمتع کرنے والا روزہ رکھنا چاہے تو کب رکھے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الحج← حج تمتع کرنے والا روزہ رکھنا چاہے تو کب رکھے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 13136 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " لَا يَصُومُ الْمُتَمَتِّعُ إلَّا فِي الْعَشْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنے والا روزے نہ رکھے مگر دس دنوں میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13432]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13432، ترقيم محمد عوامة 13136)
حدیث نمبر: 13137 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: " يَصُومُ الْمُتَمَتِّعُ إنْ شَاءَ يَوْمًا مِنْ شَوَّالٍ , وَإِنْ شَاءَ يَوْمًا مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حج تمتع کرنے والا اگر چاہے تو شوال میں روزے رکھ لے اور اگر چاہے تو ذی القعدہ میں رکھ لے، حضرت طاؤس اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ متمتع روزہ نہ رکھے گا مگر دس دنوں میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13433]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13433، ترقيم محمد عوامة 13137)
حدیث نمبر: 13138 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " لَا يَصُومُ الْمُتَمَتِّعُ إلَّا وَهُوَ مُحْرِمٌ , لَا يَقْضِي عَنْهُ إلَّا ذَلِكَ قُلْتُ: يَصُومُهُنَّ فِي شَوَّالٍ؟ قَالَ: لَا إلَّا مُحْرِمًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ تمتع کرنے والا حالت احرام میں ہی روزے رکھے، اور انہی دنوں میں قضاء کرے راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا وہ شوال میں رکھ سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں، صرف احرام کی حالت میں ہی رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13435]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13435، ترقيم محمد عوامة 13138)
حدیث نمبر: 13139 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ , وَعَطَاءٍ، قَالَا: " لَا يَصُومُ الثَّلَاثَةَ إلَّا فِي الْعَشْرِ" ,
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ تین روزے صرف دس دنوں میں ہی رکھے، اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر وہ حج کے مہینوں میں رکھ لے تو کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13436]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 13436، ترقيم محمد عوامة 13139)