☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے ولد الزنی آزاد کرنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← بعض حضرات نے ولد الزنی آزاد کرنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 12675 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ أَعْتَقَ وَلَدَ زِنَا وَأُمَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ولد الزنی اور اس کی ماں کو آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12948]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12948، ترقيم محمد عوامة 12675)
حدیث نمبر: 12676 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ،" أَنَّهُ أَعْتَقَ وَلَدَ زِنَا وَأُمَّهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے اسی طرح منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12949]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12949، ترقيم محمد عوامة 12676)
حدیث نمبر: 12677 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قَالَ:" كَانَ لَا يَرَى بِعِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا بَأْسًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد ولد الزنی آزاد کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12950]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12950، ترقيم محمد عوامة 12677)
حدیث نمبر: 12678 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، فِي " عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا قَالَ: لَهُ مَا احْتَسَبَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ولد الزنی کو آزاد کرنے کے متعلق فرمایا کہ اس کو آزاد کرنے میں کچھ حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12951]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12951، ترقيم محمد عوامة 12678)
حدیث نمبر: 12679 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سُئِلَ عَطَاءٌ عَنْ عِتْقِ وَلَدِ الزِّنَا أُعْتِقَهُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، عِتْقُهُ حَسَنٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ولد الزنی آزاد کیا جاسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا: ہاں، اس کا آزاد کرنا اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12952]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12952، ترقيم محمد عوامة 12679)
حدیث نمبر: 12680 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَرِيزٍ، عَنْ مَرْيَمَ بِنْتِ أَبِي يَزِيدَ، عَنْ أُمِّ يَحْيَثَ، أَنَّهَا سَأَلَتْ أَبَا أُمَامَةَ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا، تُعْتِقُهُ؟ قَالَ:" هُوَ كَالدِّرْهَمِ الزَّيْفِ , تَصَدَّقِي بِهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام نجید سے مروی ہے کہ انہوں نے حضرت ابو امامہ سے ولد الزنی آزاد کرنے سے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا وہ کھوٹے دراھم کی طرح ہے اس کے ساتھ صدقہ ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12953]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12953، ترقيم محمد عوامة 12680)
حدیث نمبر: 12681 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ ثَوْرِ الشَّامِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ: إنَّ لِي غُلَامَيْنِ , أَحَدُهُمَا رَشْدَةٌ وَالْآخَرُ غَيَّةٌ، وَإِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُعْتِقَ أَحَدَهُمَا , فَأَيُّهُمَا تَرَى أَنْ أُعْتِقَ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمَا ثَمَنًا بِدِينَارٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد الرحمن بن سعد سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور دریافت کیا کہ میرے پاس دو غلام ہیں، ایک صحیح النسب ہے اور دوسرا ولد الزنی، اور میں ایک غلام آزاد کرنا چاہتا ہوں، آپ کے خیال میں کونسا آزاد کروں؟ آپ نے فرمایا دیکھو جو قیمتی ہو اس کو آزاد کرو، انہوں نے پایا کہ ولد الزنی زیادہ قیمتی ہے، پس آپ نے ان کو اس کے آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12954]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12954، ترقيم محمد عوامة 12681)
حدیث نمبر: 12682 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: " أَعْتِقْ أَكْثَرَهُمَا ثَمَنًا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جو دونوں میں زیادہ قیمتی ہو اس کو آزاد کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12955]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12955، ترقيم محمد عوامة 12682)
حدیث نمبر: 12683 مصنف ابن ابی شیبہ
عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا , فَقَالَتْ:" لَيْسَ عَلَيْهِ مِنْ خَطِيئَةِ أَبَوَيْهِ شَيْءٌ، لا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى سورة الأنعام آية 164"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ولد الزنی کو آزاد کرنے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا اس کے والدین کا گناہ اس پر نہیں ہے پھر یہ آیت تلاوت فرمائی { وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12956]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12956، ترقيم محمد عوامة 12683)
حدیث نمبر: 12684 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، قال: حَدَّثَنَا عِيسَى الْحَنَّاطُ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ، يَقُولُ: " وَلَدُ الزِّنَا خَيْرُ الثَّلَاثَةِ , إنَّمَا هَذَا شَيْءٌ" قَالَهُ كَعْبٌ:" هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ الخباط فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ ولد الزنی تین میں بہترین ہے، بیشک یہ وہ ہے جس کے بارے میں حضرت کعب فرماتے ہیں یہ تین میں بدترین ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12957]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12957، ترقيم محمد عوامة 12684)