☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يقول: هو ينحر ابنه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← في الرجل يقول: هو ينحر ابنه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 12652 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنَ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ ابْنَهُ ,
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا؟ آپ نے فرمایا وہ سو اونٹ ذبح کرے گا جس طرح حضرت عبد المطلب نے اپنے بیٹے کا فدیہ دیا تھا، اور ان کے علاوہ حضرات فرماتے ہیں دنبہ ذبح کرے گا جیسے حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے حضرت اسحاق (اسماعیل) کی جگہ کیا تھا، پھر میں نے حضرت مسروق سے اس کے متعلق دریافت کیا، آپ نے فرمایا یہ شیطان کے راستوں میں ایک راستہ ہے اس پر کوئی کفارہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12923]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12923، ترقيم محمد عوامة 12652)
حديث رقم: 12653 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ: هُوَ يَنْحَرُ ابْنَهُ , قَالَ:" يَذْبَحُ كَبْشًا كَمَا فَدَى إبْرَاهِيمُ إِسْحَاقَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص کہتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، فرمایا دنبہ ذبح کرے جس طرح حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے اسحاق (حضرت اسماعیل) کی جگہ کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12926]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12926، ترقيم محمد عوامة 12653)
حديث رقم: 12654 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: كُنْتُ عندَ ابْنِ عَبَّاسٍ , فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ابْنِي , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" لَا تَنْحَرِي ابْنَكِ وَكَفِّرِي عَنْ يَمِينِكِ" , قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ عندَ ابْنِ عَبَّاسٍ:" إنَّهُ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ" , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ فِي الظِّهَارِ: إِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا سورة المجادلة آية 2 ثُمَّ قَالَ:" فِيهِ مِنَ الْكَفَّارَةِ مَا سَمِعْتَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا ایک عورت آئی اور عرض کیا میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو ذبح کروں گی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا اپنے بیٹے کو ذبح مت کر اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص موجود تھا اس نے کہا، معصیت والی نذر کا تو پورا کرنا نہیں ہے، (اور اس پر کفارہ بھی نہیں ہوتا) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ نے مسئلہ ظہار میں نہیں فرمایا: { وَاِِنَّہُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا } پھر فرمایا اس میں وہ کفارہ ہے جو تو نے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12927، ترقيم محمد عوامة 12654)
حديث رقم: 12655 مصنف ابن أبي شيبة
عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيٍّ ، فِي " رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ ابْنَهُ , قَالَ: يُهْدِي دِيَتَهُ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص نذر مانے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو وہ اس کی دیت ھدیہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12928]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12928، ترقيم محمد عوامة 12655)
حديث رقم: 12656 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: إذَا قَالَ:" هُوَ يَنْحَرُ ابْنَهُ فَبَدَنَةٌ".
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو وہ اپنے بیٹے کو حج کروائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12929، ترقيم محمد عوامة 12656)
حديث رقم: 12657 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: إذَا قَالَ" هُوَ يَنْحَرُهُ فَبَدَنَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12930، ترقيم محمد عوامة 12657)
حديث رقم: 12658 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُبَارَكٍ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ ابْنَهُ , قَالَ:" يَذْبَحُ كَبْشًا فَيَتَصَدَّقُ بِلَحْمِهِ" , ثُمَّ قَالَ:" لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي إبْرَاهِيمَ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، آپ نے فرمایا وہ دنبہ ذبح کر کے اس کا گوشت صدقہ کر دے، پھر فرمایا: تحقیق تمہارے لیے حضرت ابراہیم کے طریقہ میں بہترین نمونہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12931، ترقيم محمد عوامة 12658)
حديث رقم: 12659 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَنْحَرَ ابْنَهُ , قَالَ:" يَحُجُّهُ وَيَنْحَرُ بَدَنَةً"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کوئی شخص نذر مانے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا تو فرمایا وہ اونٹ ذبح کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12932، ترقيم محمد عوامة 12659)
حديث رقم: 12660 مصنف ابن أبي شيبة
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي الرَّجُلِ يَقُولُ: هُوَ يَنْحَرُ ابْنَهُ , قَالَ:" يُهْدِي دِيَتَهُ , أَوْ كَبْشًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ اس نے نذر مانی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے گا، فرمایا وہ اس کی دیت ادا کرے یا دنبہ ذبح کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12933، ترقيم محمد عوامة 12660)