☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مصنف ابن ابی شیبہ

حدیث نمبر: 12654
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← ابواب← باب← حدیث نمبر 12654
حدیث نمبر: 12654 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: كُنْتُ عندَ ابْنِ عَبَّاسٍ , فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ , فَقَالَتْ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ابْنِي , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" لَا تَنْحَرِي ابْنَكِ وَكَفِّرِي عَنْ يَمِينِكِ" , قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ عندَ ابْنِ عَبَّاسٍ:" إنَّهُ لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ" , فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ اللَّهُ فِي الظِّهَارِ: إِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا سورة المجادلة آية 2 ثُمَّ قَالَ:" فِيهِ مِنَ الْكَفَّارَةِ مَا سَمِعْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا ایک عورت آئی اور عرض کیا میں نے نذر مانی ہے کہ میں اپنے بیٹے کو ذبح کروں گی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا اپنے بیٹے کو ذبح مت کر اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کردے، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص موجود تھا اس نے کہا، معصیت والی نذر کا تو پورا کرنا نہیں ہے، (اور اس پر کفارہ بھی نہیں ہوتا) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ نے مسئلہ ظہار میں نہیں فرمایا: { وَاِِنَّہُمْ لَیَقُوْلُوْنَ مُنْکَرًا مِّنَ الْقَوْلِ وَزُورًا } پھر فرمایا اس میں وہ کفارہ ہے جو تو نے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12927]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12927، ترقيم محمد عوامة 12654)
پچھلی حدیث → (12653) باب پر واپس ← اگلی حدیث (12655)