☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص قسم کھائے کہ وہ کسی شخص سے ایک وقت تک بات نہیں کروں گا تو اس سے کتنا وقت مراد ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص قسم کھائے کہ وہ کسی شخص سے ایک وقت تک بات نہیں کروں گا تو اس سے کتنا وقت مراد ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 12606 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " الْحِينُ قَدْ يَكُونُ غَدْوَةً وَعَشِيَّةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ وقت کا اطلاق کبھی صبح وشام پر بھی ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12874]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12874، ترقيم محمد عوامة 12606)
حدیث نمبر: 12607 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , قُلْتُ: إنِّي حَلَفْتُ لَا أُكَلِّمُ رَجُلًا حِينًا , قَالَ: فَقَرَأَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا سورة إبراهيم آية 25 قَالَ:" الْحِينُ السَّنَةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن السائب ان میں سے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ میں نے قسم اٹھائی ہے کہ میں ایک شخص سے ایک وقت (زمانے) تک بات نہیں کروں گا؟ آپ نے قرآن پاک کی آیت تلاوت کی { تُؤْتِیْٓ اُکُلَھَا کُلَّ حِیْنٍ بِاِذْنِ رَبِّھَا } فرمایا: لفظ حین سے مراد ایک سال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12875]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12875، ترقيم محمد عوامة 12607)
حدیث نمبر: 12608 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الْحِينُ سِتَّةُ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ الحین سے مراد چھ مہینے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12876]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12876، ترقيم محمد عوامة 12608)
حدیث نمبر: 12609 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ الحین سے مراد چھ مہینے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12877]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12877، ترقيم محمد عوامة 12609)
حدیث نمبر: 12610 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إنِّي حَلَفْتُ عَلَى امْرَأَتِي أَنْ لَا تَدْخُلَ عَلَى أَهْلِهَا حِينًا، فَقَالَ" الْحِينُ مَا بَيْنَ أَنْ يَطْلُعَ النَّخْلُ إلَى أَنْ يُثْمِرَ , وَمَا بَيْنَ أَنْ يُثْمِرَ إلَى أَنْ يَطْلُعَ" , فَقَالَ لَهُ سَعِيدٌ: ضَرَبَ اللَّهُ مثلا كَلِمَةً إلَى قَوْلِهِ تُؤْتِي أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا سورة إبراهيم آية 24 - 25
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب سے ایک شخص نے سوال کیا کہ میں نے قسم اٹھائی ہے کہ اپنی بیوی سے ایک وقت تک بات نہیں کروں گا؟ آپ نے فرمایا الحین سے مراد کھجور ظاہر ہو کر پکنے تک کا درمیانی وقت ہے اور پک کر ظاہر ہونے تک کا درمیانی وقت ہے، حضرت سعید نے اس سے فرمایا: { ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا کَلِمَۃً } سے لے کر { تُؤْتِیْٓ اُکُلَھَا کُلَّ حِیْنٍ بِاِذْنِ رَبِّھَا } تک تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12878]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12878، ترقيم محمد عوامة 12610)
حدیث نمبر: 12611 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَكَمَ، وَحَمَّادًا، عَنْ رَجُلٍ حَلَفَ أَنْ لَا يُكَلِّمَ رَجُلًا حِينًا , فَقَالَ:" الْحِينُ سَنَةٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے دریافت کیا ایک شخص نے قسم اٹھائی ہے کہ وہ ایک شخص سے زمانے اور وقت تک بات نہیں کرے گا؟ آپ نے فرمایا الحین سے مراد ایک سال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12879]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12879، ترقيم محمد عوامة 12611)
حدیث نمبر: 12612 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ طَارِقٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: " الْحِينُ سِتَّةُ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ الحین سے مراد چھ مہینے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12880]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12880، ترقيم محمد عوامة 12612)
حدیث نمبر: 12613 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، قَالَ: " الْحِينُ شَهْرَانِ , النَّخْلَةُ تُطْعِمُ السَّنَةَ كُلَّهَا إلَّا شَهْرَيْنِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ الحین سے مراد دو مہینے ہیں بیشک کھجوریں دو مہینوں کے علاوہ پورے سال ظاہر ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12881]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12881، ترقيم محمد عوامة 12613)
حدیث نمبر: 12614 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " الْحِينُ سِتَّةُ أَشْهُرٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ الحین سے مراد چھ مہینے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12882، ترقيم محمد عوامة 12614)