☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يجعل عليه النذر إلى الموضع (ينحر) فيه أو يصلي أو يمشي إليه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← في الرجل يجعل عليه النذر إلى الموضع (ينحر) فيه أو يصلي أو يمشي إليه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 12575 Musannaf Ibn Abi Shaibah
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرَدْمِ الْيَسَارِيَّةِ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرَدْمِ الْيَسَارِيَّةِ ، أَنَّ أَبَاهَا لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ رَدِيفَةٌ لَهُ , فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ بِهَا وَثَنٌ؟" قَالَتْ: قَالَ أَبِي: لَا , قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَوْفِ بِنَذْرِكَ حَيْثُ نَذَرْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ بنت کردم الیساریہ فرماتی ہیں میرے والد کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوئی وہ ان کے ردیف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ بوانہ (ساحل سمندر) میں قربانی کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا وہاں کوئی بت، مورتی ہے؟ میرے والد نے جواب دیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنی نذر وہاں پوری کر جہاں تو نے نذر مانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12841، ترقيم محمد عوامة 12575)
Hadith No.: 12576 Musannaf Ibn Abi Shaibah
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَطَاءٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا نَذَرَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ , فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" صَلِّ هُنَا يَعني فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ" , فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا , قَالَ:" فَصَلِّ حَيْثُ قُلْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بیت المقدس میں نماز ادا کرے گا، پھر اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہیں پر نماز ادا کر، یعنی مسجد حرام میں اس نے تین بار اس کو دھرایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جہاں میں نے کہا ہے وہاں نماز ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12842، ترقيم محمد عوامة 12576)
Hadith No.: 12577 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَأْتِيَ بَيْتَ الْمَقْدِسِ , فَقَالَ:" إنْ عَدَلَهُ إلَى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ كَانَ أَوْفَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ بیت المقدس آئے گا؟ آپ نے فرمایا کہ اگر وہ مسجد حرام کی طرف پھر جائے تو یہ اس کے لیے کافی ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12843، ترقيم محمد عوامة 12577)
Hadith No.: 12578 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَحُجَّ إلَى الْمَدَائِنِ، قَالَ:" لِيُكَفِّرَ عَنْ يَمِينِهِ وَلَا يَذْهَبْ إلَى الْمَدَائِنِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ مدائن کی طرف حج کرے گا، آپ نے فرمایا اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے اور مدائن کی طرف نہ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12844]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12844، ترقيم محمد عوامة 12578)
Hadith No.: 12579 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، فِي " رَجُلٍ نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إلَى الرُّسْتَاقِ , قَالَ: يَمْشِي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ گاؤں کی طرف جائے گا، آپ نے فرمایا کہ وہ چلا جائے (اور نذر پوری کرے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12845]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12845، ترقيم محمد عوامة 12579)
Hadith No.: 12580 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قال: سُئِلَ عَطَاءٌ، عَنْ رَجُلٍ جَعَلَ عَلَيْهِ أَنْ يُصَلِّيَ فِي مَسْجِدِ إيلِيَاءَ كَذَا وَكَذَا رَكْعَةً , قَالَ:" لِيُصَلِّ عَدَدَ ذَلِكَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ , فَإِنَّهُ يُجْزِئُ عَنْهُ , وَالصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَفْضَلُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن ابو سلیمان فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ بیت المقدس میں جا کر اتنی اتنی رکعتیں ادا کرے گا؟ آپ نے فرمایا کہ وہ اتنی رکعتیں مسجد حرام میں ادا کرے یہ اس کی طرف سے کافی ہوجائے گا، مسجد حرام میں نماز ادا کرنا سب سے افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12846]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12846، ترقيم محمد عوامة 12580)
Hadith No.: 12581 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي امْرَأَةٍ نَذَرَتْ أَنْ تَأْتِيَ مَكَانًا قَدْ سَمَّتْهُ , قَالَ:" لِتَنْظُرَ قَدْرَ نَفَقَتِهَا , فَتَصَدَّقَ بِهِ وَلَا تَأْتِيهِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے نذر مانی ہے کہ وہ اس مکان پر آئے گا جس کا اس نے نام لیا، آپ نے فرمایا کہ اپنے نفقہ کی مقدار میں غور کرے اور اس میں صدقہ کر دے وہاں نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12847]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12847، ترقيم محمد عوامة 12581)