☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musannaf Ibn Abi Shaibah

Hadith No.: 12575
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← Chapters← Bab← Hadith No. 12575
مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرَدْمِ الْيَسَارِيَّةِ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرَدْمِ الْيَسَارِيَّةِ ، أَنَّ أَبَاهَا لَقِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ رَدِيفَةٌ لَهُ , فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: إنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ بِهَا وَثَنٌ؟" قَالَتْ: قَالَ أَبِي: لَا , قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَوْفِ بِنَذْرِكَ حَيْثُ نَذَرْتَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت میمونہ بنت کردم الیساریہ فرماتی ہیں میرے والد کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوئی وہ ان کے ردیف تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے والد سے دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے نذر مانی ہے کہ بوانہ (ساحل سمندر) میں قربانی کروں گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا وہاں کوئی بت، مورتی ہے؟ میرے والد نے جواب دیا کہ نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اپنی نذر وہاں پوری کر جہاں تو نے نذر مانی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12841، ترقيم محمد عوامة 12575)
← Previous Hadith (12574) Back to Bab Next Hadith → (12576)