☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص احرام کے ساتھ قسم اٹھا لے تو اس کا کیا کفارہ ہو گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← کوئی شخص احرام کے ساتھ قسم اٹھا لے تو اس کا کیا کفارہ ہو گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 12533 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ: فِي " رَجُلٍ حَلَفَ بِالْإِحْرَامِ قَالَ: لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص احرام کے ساتھ قسم اٹھا لے تو اس پر کچھ بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12796، ترقيم محمد عوامة 12533)
حدیث نمبر: 12534 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْمِنْهَالِ , عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ:" يَمِينٌ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12797، ترقيم محمد عوامة 12534)
حدیث نمبر: 12535 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ , فَقَالَ: إنِّي حَلَفْتُ لِامْرَأَتِي بِعَشْرِ حِجَجٍ إنْ أَنَا وَطِئْتُ جَارِيَةً لِي , فَقَالَ عِكْرِمَةُ:" لَوْ وَفَّيْتَ بِهَا كَانَتْ لِلشَّيْطَانِ اذْهَبْ فَإِنَّمَا هِيَ يَمِينٌ تُكَفِّرُهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن ابی یحییٰ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ سے سنا جب ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ میں نے قسم اٹھائی ہے کہ اگر میں نے اپنی باندی سے ہمبستری نہ کی تو اپنی بیوی سے دس حج کرواؤں گا؟ آپ نے فرمایا اگر تو نے یہ قسم پوری کرلی تو یہ شیطان کے لیے ہوجائے گا، جا چلا جا یہ قسم ہے اس کا کفارہ ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12798، ترقيم محمد عوامة 12535)
حدیث نمبر: 12536 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قال: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، وَجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ , قَالَا: إذَا قَالَ:" هُوَ مُحْرِمٌ بِحَجَّةٍ يُكَفِّرُ يَمِينَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص حج کے احرام کی حالت میں قسم کھائے تو اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12799، ترقيم محمد عوامة 12536)
حدیث نمبر: 12537 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي " رَجُلٍ قَالَ: عَلَيْهِ أَلْفُ حَجَّةٍ , قَالَ: عَلَيْهِ كَفَّارَةُ يَمِينٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص قسم اٹھائے کہ میرے ذمہ ہزار حج ہیں، آپ نے فرمایا اس کے ذمہ قسم کا کفارہ ادا کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12800، ترقيم محمد عوامة 12537)
حدیث نمبر: 12538 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، قال: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يَقُولُ: هُوَ مُحْرِمٌ بِأَلْفِ حَجَّةٍ , قَالَ: يَحُجُّ مَا اسْتَطَاعَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص قسم اٹھاتا ہے کہ وہ ہزار حجوں کے ساتھ محرم ہے، آپ نے فرمایا وہ جتنی استطاعت رکھتا ہو اتنے حج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12801، ترقيم محمد عوامة 12538)