☽ 13 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
يقع على المرأة (وهي) حائض؛ ما عليه؟
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الأيمان والنذور والكفارات← يقع على المرأة (وهي) حائض؛ ما عليه؟
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 16
Hadith No.: 12507 Musannaf Ibn Abi Shaibah
شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، خُصَيْفٍ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعُهُ قَالَ: أَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ:" إنِّي وَقَعْتُ عَلَى امْرَأَتِي وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: تَصَدَّقْ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا میں نے حالت حیض میں عورت سے ہمبستری کرلی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نصف دینار صدقہ کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12766، ترقيم محمد عوامة 12507)
Hadith No.: 12508 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، حَجَّاجٍ ، عَبْدِ الْكَرِيمِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، يَرْفَعُهُ:" يَتَصَدَّقُ بِنِصْفِ دِينَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نصف دینار صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12767، ترقيم محمد عوامة 12508)
Hadith No.: 12509 Musannaf Ibn Abi Shaibah
غُنْدَرٌ ، شُعْبَةَ ، الْحَكَمِ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مِقْسَمٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: " يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک یا آدھا دینار صدقہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12768، ترقيم محمد عوامة 12509)
Hadith No.: 12510 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبَا بَكْرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ أَبَا بَكْرٍ ، فَقَالَ: إنِّي رَأَيْتُ فِي النَّوْمِ كَأَنِّي أَبُولُ دَمًا , فَقَالَ:" أَرَاكَ تَأْتِي الْمَرْأَةَ وَهِيَ حَائِضٌ" , قَالَ: نَعَمْ , قَالَ:" اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تَعُدْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ گویا میرا پیشاب خون ہے، آپ نے فرمایا میرا خیال ہے تو نے اپنی بیوی سے حالت حیض میں ہمبستری کی ہے؟ اس نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا اللہ سے ڈر اور دوبارہ ایسا مت کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12769، ترقيم محمد عوامة 12510)
Hadith No.: 12511 Musannaf Ibn Abi Shaibah
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي " الرَّجُلِ يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ , قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ نِصْفِ دِينَارٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے تو وہ ایک یا آدھا دینار صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12770، ترقيم محمد عوامة 12511)
Hadith No.: 12512 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَعْقُوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ:" يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے استغفار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12771، ترقيم محمد عوامة 12512)
Hadith No.: 12513 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، فِي " الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضُ , قَالَ: ذَنْبٌ أَتَاهُ , يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْهُ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرلی ہے آپ نے فرمایا اس نے گناہ کا کام کیا ہے وہ اللہ سے اس پر استغفار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12772، ترقيم محمد عوامة 12513)
Hadith No.: 12514 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، مثل ذَلِكَ.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے بھی اس کے مثل منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12773، ترقيم محمد عوامة 12514)
Hadith No.: 12515 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِيسَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ:" يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ" ,
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ وہ استغفار کرے اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جو کفارہ ظہار کرنے والے پر ہے وہی اس پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12774، ترقيم محمد عوامة 12515)
Hadith No.: 12516 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " مَنْ وَطِئَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ , يَرَى عَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُظَاهِرِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن کے نزدیک ایسے شخص پر جو حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے وہی کفارہ ہے جو ظہار کرنے والے پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12776، ترقيم محمد عوامة 12516)
Hadith No.: 12517 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، فِي " الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ , قَالَ: يَعْتَذِرُ , يَتُوبُ إلَى اللَّهِ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے تو وہ معافی مانگے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12777]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12777، ترقيم محمد عوامة 12517)
Hadith No.: 12518 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ مُثَنَّى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ اللہ سے استغفار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12778، ترقيم محمد عوامة 12518)
Hadith No.: 12519 Musannaf Ibn Abi Shaibah
لِابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ : " الرَّجُلُ يَقَعُ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ , قَالَ: يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ اگر کوئی شخص حالت حیض میں بیوی سے ہمبستری کرے؟ آپ نے فرمایا ایک دینار صدقہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12779، ترقيم محمد عوامة 12519)
Hadith No.: 12520 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ شَيْءٌ , وَلَكِنْ لَا يَعُدْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس پر کچھ نہیں ہے لیکن دوبارہ ایسا نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12780، ترقيم محمد عوامة 12520)
Hadith No.: 12521 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، قَالَ: " ذَنْبٌ يَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مِنْهُ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ یہ گناہ ہے اللہ سے استغفار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12781، ترقيم محمد عوامة 12521)
Hadith No.: 12522 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ الْحَلَبِيِّ، عَنْ أَبِي حُرَّةَ، أَنَّ عُمَرَ سَأَلَ عَلِيًّا ، مَا تَرَى فِي رَجُلٍ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ:" لَيْسَ لَهُ كَفَّارَةٌ إلَّا أَنْ يَتُوبَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا فیصلہ ہے جو حالت حیض میں اپنی بیوی سے ہمبستری کرے؟ آپ نے فرمایا اس پر کفارہ تو نہیں ہے مگر وہ توبہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12782، ترقيم محمد عوامة 12522)