☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس کی تعزیت کی جائے تو اس کو کیا کہنا چاہیے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← جس کی تعزیت کی جائے تو اس کو کیا کہنا چاہیے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 12197 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، حُسَيْنِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ زَائِدَةَ بْنِ نَشِيطٍ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَزَّى رَجُلًا، فَقَالَ: يَرْحَمُهُ اللَّهُ وَيَأْجُرُكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خالد الوالبی فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی شخص کی تعزیت کرتے تو فرماتے: اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے اور آپ کو اجر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12445، ترقيم محمد عوامة 12197)
حدیث نمبر: 12198 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانَ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ شِمْرٍ: أَنَّهُ كَانَ إذَا عَزَّى مُصَابًا قَالَ:" اصْبِرْ لِحُكْمِ اللَّهِ رَبِّكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت شمر جب کسی کی تعزیت کرتے تو فرماتے، اپنے رب کے حکم کے آگے صبر کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12446، ترقيم محمد عوامة 12198)
حدیث نمبر: 12199 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي مَوْدُود، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ كَرِيزٍ، قَالَ: قَالَ: " مَنْ عَزَّى مُصَابًا كَسَاهُ اللَّهُ رِدَاءً يُحْبَرُ بِهِ"، يَعني يَغْبِطُ بِهِ
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12447، ترقيم محمد عوامة 12199)
حدیث نمبر: 12200 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ نَافِدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ: كَيْفَ كَانَا هَذَانِ الشَّيْخَانِ يُعَزِّيَانِ؟ يَعني ابْنَ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، قَالَ: كَانَا يَقُولَانِ:" أَعْقَبَكَ اللَّهُ عُقْبَى الْمُتَّقِينَ صَلَوَاتٌ مِنْهُ وَرَحْمَةٌ، وَجَعَلَكَ مِنَ الْمُهْتَدِينَ، وَأَعْقَبَكَ كَمَا أَعْقَبَ أَنْبِيَاءَهُ وَالصَّالِحِينَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت داو ‘ د بن نافذ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عبید سے دریافت کیا یہ دونوں حضرات (ابن زبیر اور عبید بن عمیہ) کس طرح تسلی اور دلاسا دیتے تھے؟ فرمایا یہ دونوں فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ تجھے متقین والا ٹھکانہ دے، مغفرت اور رحمت ہو اس کی طرف سے اور تجھے ھدایت پانے والوں میں سے بنائے، اور تجھے ٹھکانہ دے (آخرت میں) جیسے انبیاء اور صالحین کو ٹھکانہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12448]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12448، ترقيم محمد عوامة 12200)