☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی کی موت کی خبر سن کر کیا کہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کسی کی موت کی خبر سن کر کیا کہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 12101 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، إسْمَاعِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبُو مَيْسَرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ إسْمَاعِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مَيْسَرَةَ أَنَّهُ لَمَّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَتْلُ زَيْدٍ وَجَعْفَرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ , ذَكَرَ أَمْرَهُمْ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِزَيْدٍ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِزَيْدٍ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِزَيْدٍ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِجَعْفَرٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو میسرہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت زید، حضرت جعفر اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ کی شھادت کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے کام (معاملہ) کو ذکر فرمایا اور پھر فرمایا: اے اللہ! تو زید کی مغفرت فرما اے اللہ! تو زید کی مغفرت فرما، اے اللہ! تو زید کی مغفرت فرما، اے اللہ! تو جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ کی مغفرت فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12344، ترقيم محمد عوامة 12101)
حدیث نمبر: 12102 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ ظُهَيْرٍ، قَالَ:" لَمَّا نُعِيَ عَبْدُ اللَّهِ إلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: مَا خَلَّفَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حریث بن ظھیر فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبد اللہ کو حضرت ابو الدرداء کی وفات کی اطلاع ملی تو فرمایا: ان کے بعد ان کی طرح کا قائم مقام نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12345، ترقيم محمد عوامة 12102)
حدیث نمبر: 12103 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: أَخْبَرْتُ الْحَسَنَ بِمَوْتِ الشَّعْبِيِّ، فَقَالَ: " رَحِمَهُ اللَّهُ , وَاللَّهِ إنْ كَانَ مِنَ الْإِسْلَامِ لَبِمَكَانٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ جب میں نے حضرت حسن کو حضرت شعبی کی وفات کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے، خدا کی قسم! اسلام میں ان کا عظیم مقام تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12346، ترقيم محمد عوامة 12103)
حدیث نمبر: 12104 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنِ ابْنِ أَبْجَرَ، قَالَ: أَخْبَرْتُ الشَّعْبِيَّ بِمَوْتِ إبْرَاهِيمَ، فَقَالَ: " يَرْحَمُهُ اللَّهُ , أَمَا أَنَّهُ لَمْ يَخْلُفْ خَلْفَهُ مِثْلَهُ، أَمَا أَنَّهُ مَيِّتًا أَفْقَهُ مِنْهُ حَيًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابجر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو حضرت ابراہیم کی وفات کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے بہر حال ان کے بعد ان کی طرح ان کا قائم مقام نہ ہوگا، بہر حال مرنے کے بعد بھی زندوں سے زیادہ فقیہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12347، ترقيم محمد عوامة 12104)
حدیث نمبر: 12105 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، قَالَ: " مَرُّوا بِجِنَازَةِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَلَى أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: اسْتَرَاحَ وَاسْتُرِيحَ مِنْهُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن کا جنازہ لے کر لوگ حضرت ابو جحیفہ کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: آرام و سکون پایا اور ان سے آرام و راحت لوگوں نے پایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12348، ترقيم محمد عوامة 12105)
حدیث نمبر: 12106 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: " أَتَيْتُ عُمَرَ بِنَعْيِ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ، قَالَ: فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ , وَجَعَلَ يَبْكِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت نعمان بن مقرن کی وفات کی خبر لے کر حضرت عمر کے پاس آیا تو آپ نے اپنا ہاتھ سر پر رکھ کر رونا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12349، ترقيم محمد عوامة 12106)
حدیث نمبر: 12107 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ:" كَانَ ابْنُ عُمَرَ فِي السُّوقِ فَنُعِيَ إلَيْهِ وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ , فَأَطْلَقَ حَبْوَتَهُ , وَقَامَ , وَغَلَبَهُ النَّحِيبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بازار میں تھے آپ کو وائل بن حجر کی وفات کی اطلاع دی گئی تو آپ کھڑے ہوگئے اور آپ پر رونے کا غلبہ ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12350، ترقيم محمد عوامة 12107)
حدیث نمبر: 12108 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي حَفْصَةَ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ كُلْثُومٌ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الْحَنَفِيَّةِ، يَقُولُ فِي جِنَازَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ:" الْيَوْمَ مَاتَ رَبَّانِيُّ الْعِلْمِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو کلثوم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن الحنفیہ سے سنا وہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے جنازے میں فرما رہے تھے: آج علوم کا ماہر اور علوم میں کامل وفات پا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12351، ترقيم محمد عوامة 12108)
حدیث نمبر: 12109 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، قَالَ: جَلَسْنَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي جِنَازَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ:" لَقَدْ دُفِنَ الْيَوْمَ عِلْمٌ كَثِيرٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ ہم حضرت زید بن ثابت کے جنازے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ محل کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: آج بہت زیادہ علم دفن کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12352، ترقيم محمد عوامة 12109)