☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بعض حضرات نے جنازے کیلئے کھڑے ہونے کو ناپسند کیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← بعض حضرات نے جنازے کیلئے کھڑے ہونے کو ناپسند کیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 12041 مصنف ابن ابی شیبہ
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، مُجَاهِدٍ ، أَبِي مَعْمَرٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا فَمَرَّتْ جِنَازَةٌ , فَقُمْنَا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْنَا: هَذَا أَمْرُ أَبِي مُوسَى، فَقَالَ:" إنَّمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّةً ثُمَّ لَمْ يَعُدْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی معمر فرماتے ہیں کہ ھم لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ جنازہ گذرا ہم کھڑے ہوگئے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ ھم نے عرض کیا حضرت ابو موسیٰ نے ہمیں اس کا حکم فرمایا ہے، آپ نے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف ایک بار کھڑے ہوئے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہونے کا اعادہ نہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12281]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12281، ترقيم محمد عوامة 12041)
حدیث نمبر: 12042 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ:" كُنَّا مَعَ عَلِيٍّ فَمُرَّ عَلَيْنَا بِجِنَازَةٍ , فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ عَلِيٌّ: مَا هَذَا؟ كَانَ هَذَا مِنْ صَنِيعِ الْيَهُودِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ھم حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ کے پاس تھے کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گذرا، ایک شخص کھڑا ہوگیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ نے فرمایا یہ کیا ہے؟ یہ تو یہود کے طریقوں میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12282]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12282، ترقيم محمد عوامة 12042)
حدیث نمبر: 12043 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، أَيُّوبَ ، مُحَمَّدٍ ، الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ :" أَنَّهُمَا رَأَيَا جِنَازَةً , فَقَامَ أَحَدُهُمَا , وَقَعَدَ الْآخَرُ، فَقَالَ الَّذِي قَامَ لِلَّذِي لَمْ يَقُمْ: أَلَمْ يَقُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: بَلَى، ثُمَّ قَعَدَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے جنازہ دیکھا تو ان میں سے ایک کھڑے ہوگئے اور دوسرے بیٹھے رہے، جو کھڑے ہوئے تھے انہوں نے ان سے پوچھا جو کھڑے نہ ہوئے تھے کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے نہ ہوتے تھے؟ انہوں کہا کیوں نہیں پھر بیٹھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12283]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12283، ترقيم محمد عوامة 12043)
حدیث نمبر: 12044 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ عَلِيٍّ، وَأَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ، لَا يَقُومُونَ لِلْجَنَائِزِ إذَا مَرَّتْ بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ کے اصحاب کے پاس سے جب جنازہ گذرتا تو کھڑے نہ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12284]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12284، ترقيم محمد عوامة 12044)
حدیث نمبر: 12045 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ تَمُرُّ بِهِمُ الْجَنَائِزُ , فَلَا يَقُومُ مِنْهُمْ أَحَدٌ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب کے پاس سے جنازہ گزرا تو ان میں سے کوئی بھی کھڑا نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12285]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12285، ترقيم محمد عوامة 12045)
حدیث نمبر: 12046 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " لَمْ يَكُونُوا يَقُومُوا لِلْجَنَائِزِ إذَا مَرَّتْ بِهِمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ (صحابہ کرام) کے پاس سے جب جنازہ گزرتا تو وہ کھڑے نہ ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12286]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12286، ترقيم محمد عوامة 12046)
حدیث نمبر: 12047 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ حُسَيْنٍ، عَنْ لَيْثٍ، قَالَ: كَانَ عَطَاءُ، وَمُجَاهِدُ، " يَرَيَانِ الْجِنَازَةَ وَلَا يَقُومَانِ إلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء اور حضرت مجاہد نے جنازہ دیکھا لیکن کھڑے نہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12287]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12287، ترقيم محمد عوامة 12047)
حدیث نمبر: 12048 مصنف ابن ابی شیبہ
وَكِيعٌ ، شُعْبَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَلِيٌّ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ مَسْعُودِ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : " قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْجِنَازَةِ , فَقُمْنَا , ثُمَّ جَلَسَ , فَجَلَسْنَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنازے کے لئے کھڑے ہوئے تو ھم بھی کھڑے ہوگئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف فرما ہوئے تو ھم بھی بیٹھ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12288]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12288، ترقيم محمد عوامة 12048)