☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قبروں کو پائوں سے روندنے کو ناپسند سمجھا گیا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← قبروں کو پائوں سے روندنے کو ناپسند سمجھا گیا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 11893 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: كُنْتُ أَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ فِي الْجُبَّانَةِ، فَقَالَ: " لأَنْ أَطَأَ عَلَى جَمْرَةٍ حَتَّى تُطْفَأَ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَطَأَ عَلَى قَبْرٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے ساتھ جبانہ میں چل رہا تھا، آپ نے فرمایا: میں انگاروں پر چلوں جس سے وہ بجھ جائیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں قبروں کو روندوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12129، ترقيم محمد عوامة 11893)
حدیث نمبر: 11894 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: " لَأَنْ أَطَأَ عَلَى جَمْرَةٍ حَتَّى تُطْفَأَ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَطَأَ عَلَى قَبْرٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ انگاروں پر چل چل کر ان کو بجھا دیا جائے یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس سے کہ قبر کو پاؤں سے روندا جاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12130، ترقيم محمد عوامة 11894)
حدیث نمبر: 11895 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنَ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَالِمِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ الْبَرَّادُ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، يَقُولُ: " لَأَنْ أَطَأَ عَلَى جَمْرَةٍ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَطَأَ عَلَى قَبْرِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم ابی عبد اللہ البراد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سنا آپ فرماتے ہیں میں انگاروں پر چلوں جس سے وہ بجھ جائیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں کسی مسلمان کی قبر کو روندوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12131، ترقيم محمد عوامة 11895)
حدیث نمبر: 11896 مصنف ابن ابی شیبہ
عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا شَبَابَةُ، عَنْ لَيْثِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ يَزِيدَ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ، أَخْبَرَهُ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، قَالَ: " لَأَنْ أَطَأَ عَلَى جَمْرَةٍ أَوْ عَلَى حَدِّ سَيْفٍ حَتَّى يَخْطِفَ رِجْلَيَّ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ أَمْشِيَ عَلَى قَبْرِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ، وَمَا أُبَالِي: أَفِي الْقُبُورِ قَضَيْتُ حَاجَتِي أَمْ فِي السُّوقِ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِ وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ میں آگ کے انگاروں پر یا تلوار کی دھار پر چلوں یہاں تک کہ میرے پاؤں جھلس جائیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں کسی مسلمان کی قبر پر چلوں۔ میرے نزدیک قبرستان میں رفع حاجت کرنا اور بازار میں لوگوں کے درمیان جبکہ لوگ دیکھ رہے ہوں برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12132، ترقيم محمد عوامة 11896)
حدیث نمبر: 11897 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، أنهما كان " يَكْرَهَانِ الْقُعُودَ عَلَيْهَا , وَالْمَشْيَ عَلَيْهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد قبروں پر بیٹھنے اور ان کے اوپر سے چلنے کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12133، ترقيم محمد عوامة 11897)
حدیث نمبر: 11898 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ، قَالَ:" يَا فُلَانُ , تَمْشُونَ عَلَى قُبُورِكُمْ؟ قُلْتُ:" نَعَمْ، قَالَ: كَيْفَ تُمْطَرُونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت العلاء بن الشخیر نے فرمایا: فلاں تم اپنی قبروں کے اوپر سے گزرتے (چلتے) ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ آپ نے فرمایا: پھر تم پر بارش کس طرح برسائی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12134، ترقيم محمد عوامة 11898)
حدیث نمبر: 11899 مصنف ابن ابی شیبہ
أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ أَتْبَعُ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي الْجَنَائِزِ , فَكَانَ يَتَقَصَّى الْقُبُورَ , قَالَ: " لَأَنْ يَجْلِسَ أَحَدُكُمْ عَلَى جَمْرَةٍ , فَتُحْرِقَ ثِيَابَهُ , ثُمَّ قَمِيصَهُ , ثُمَّ إزَارَهُ حَتَّى تَخْلُصَ إلَى جِلْدِهِ أَحَبُّ إلَيَّ مِنْ أَنْ يَجْلِسَ عَلَى قَبْرٍ".
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12135، ترقيم محمد عوامة 11899)
حدیث نمبر: 11900 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ بُرْدٍ، عَنْ مَكْحُولٍ، أَنَّهُ كَانَ " يَكْرَهُ الْقُعُودَ عَلَى الْقُبُورِ , وَأَنْ يُمْشَى عَلَيْهَا".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول قبروں پر بیٹھنے اور ان کے اوپر سے گذرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12136، ترقيم محمد عوامة 11900)
حدیث نمبر: 11901 مصنف ابن ابی شیبہ
حَفْصٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْعَدَ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قبروں پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12137، ترقيم محمد عوامة 11901)