☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کو پائوں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کو پائوں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 11798 مصنف ابن ابی شیبہ
أَنَسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَنَسٍ فِي جِنَازَةٍ" فَأَمَرَ بِالْمَيِّتِ فَأُدْخِلَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں حضرت انس کے ساتھ ایک جنازے میں شریک تھا آپ نے حکم دیا کہ میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں داخل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12032، ترقيم محمد عوامة 11798)
حدیث نمبر: 11799 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ أَدْخَلَ مَيِّتًا مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ"
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12033، ترقيم محمد عوامة 11799)
حدیث نمبر: 11800 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" شَهِدْنَا جِنَازَةَ ابْنِ مَعْقِلٍ فَقَالَ رَجُلٌ: إنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ أَوْصَى أَنْ يُسَلُّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن معقل کے جنازے میں شریک تھا، ایک شخص نے کہا: تمہارے ساتھی نے وصیت کی تھی کہ ان کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12034، ترقيم محمد عوامة 11800)
حدیث نمبر: 11801 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يُسِلُّونَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں صحابہ کرام میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12035، ترقيم محمد عوامة 11801)
حدیث نمبر: 11802 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قال: قُلْتُ لِلشَّعْبِيِّ: " رَجُلٌ دَفَنَ مَيِّتًا فَسَلَّهُ مِنْ قِبَلِ رِجْلِ الْقَبْرِ قَالَ: هَذَا , وَاللَّهِ , السُّنَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے عرض کیا: ایک شخص میت کو دفن کرتے وقت پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارتا ہے (کیا یہ درست ہے؟) آپ نے فرمایا ہاں اللہ کی قسم! یہ سنت طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12036، ترقيم محمد عوامة 11802)
حدیث نمبر: 11803 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَوَكِيعٌ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ،" أَنَّ قَيْسًا أَوْصَى عندَ مَوْتِهِ أَنْ يُسَلَّ سَلًّا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت قیس نے وصیت فرمائی تھی کہ مرنے کے بعد ان کو پاؤں کی جانب سے داخل کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12037، ترقيم محمد عوامة 11803)
حدیث نمبر: 11804 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، أَنَّهُ" لَمَّا تُوُفِّيَ ابْنُهُ أَمَرَ بِهِ فَأُدْخِلَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن مہاجر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا بیٹا وفات پا گیا تو آپ نے حکم فرمایا کہ ان کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12038، ترقيم محمد عوامة 11804)
حدیث نمبر: 11805 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ:" شَهِدْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ أَدْخَلَ الْحَارِثَ مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ وَقَالَ: هَكَذَا السُّنَّةُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن یزید کے پاس حاضر ہوا آپ نے حضرت حارث کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتارا اور فرمایا یہی سنت طریقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12039، ترقيم محمد عوامة 11805)
حدیث نمبر: 11806 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِي عَزَّةَ، قَالَ:" شَهِدْتُ الشَّعْبِيَّ أَدْخَلَ مَيِّتًا مِنْ قِبَلِ رِجْلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر ہوا آپ میت کو پاؤں کی جانب سے قبر میں اتار رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 12040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 12040، ترقيم محمد عوامة 11806)