☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی شخص کا وضو نہ ہو اور اس کو یہ خوف ہو کہ اگر وضو کیلئے گیا تو نماز جنازہ فوت ہو جائے گی
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← کسی شخص کا وضو نہ ہو اور اس کو یہ خوف ہو کہ اگر وضو کیلئے گیا تو نماز جنازہ فوت ہو جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 11586 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ الْمَوْصِلِيُّ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " إذَا خِفْتَ أَنْ تَفُوتَكَ الْجَنَازَةُ وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَتَيَمَّمْ وَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں جب آپ کو خوف ہو کہ آپ کی نماز جنازہ قضا ہوجائے گی اور اس وقت آپ کا وضو نہ ہو تو آپ تیمم کرلو اور نماز جنازہ ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11810]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11810، ترقيم محمد عوامة 11586)
حدیث نمبر: 11587 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: " إذَا فَجَأَتْكَ الْجَنَازَةُ وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَتَيَمَّمْ وَصَلِّ عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں جنازہ آپ کے پاس آئے اور آپ کا وضو نہ ہو تو تیمم کر کے اس کی نماز جنازہ ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11811]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11811، ترقيم محمد عوامة 11587)
حدیث نمبر: 11588 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا فَجَأَتْكَ الْجَنَازَةُ وَلَسْتَ عَلَى وُضُوءٍ، فَإِنْ كَانَ عِنْدَكَ مَاءٌ فَتَوَضَّأْ وَصَلِّ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ عِنْدَكَ مَاءٌ فَتَيَمَّمْ وَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب نماز جنازہ (کا وقت) آجائے اور آپ کا وضو نہ ہو تو اگر اس وقت آپ کے پاس پانی موجود ہے تو وضو کر کے نماز ادا کرلو، اور اگر پانی نہ ہو تو تیمم کر کے نماز جنازہ ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11812]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11812، ترقيم محمد عوامة 11588)
حدیث نمبر: 11589 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ حَمَّادٍ، وَمَنْصُورٌ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" يَتَيَمَّمُ إذَا خَشِيَ الْفَوْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب نماز جنازہ فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11813]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11813، ترقيم محمد عوامة 11589)
حدیث نمبر: 11590 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: " إذَا خِفْتَ أَنْ تَفُوتَكَ الْجَنَازَةُ فَتَيَمَّمْ وَصَلِّ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جب نماز جنازے کا فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کر کے نماز ادا کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11814]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11814، ترقيم محمد عوامة 11590)
حدیث نمبر: 11591 مصنف ابن ابی شیبہ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب آپ کو نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو تیمم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11815]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11815، ترقيم محمد عوامة 11591)
حدیث نمبر: 11592 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ:" يَتَيَمَّمُ إذَا خَشِيَ الْفَوْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں جب نماز جنازہ فوت ہوجانے کا خوف ہو تو تیمم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11816]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11816، ترقيم محمد عوامة 11592)
حدیث نمبر: 11593 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: " إذَا خِفْتَ أَنْ تَفُوتَكَ الصَّلَاةُ وَأَنْتَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَتَيَمَّمْ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جب آپ کو نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو اور آپ کا وضو بھی نہ ہو تو تیمم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11817]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11817، ترقيم محمد عوامة 11593)
حدیث نمبر: 11594 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ سَالِمًا، قَالَ:" يَتَيَمَّمُ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ وضو کیے بغیر نماز جنازہ مت ادا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11818]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11818، ترقيم محمد عوامة 11594)
حدیث نمبر: 11595 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " لَا يَتَيَمَّمُ وَلَا يُصَلِّي إلَّا عَلَى طُهْرٍ".
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں نہ تیمم کرے اور نہ نماز جنازہ ادا کرے جب تک وضو نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11820]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11820، ترقيم محمد عوامة 11595)
حدیث نمبر: 11597 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" يَتَيَمَّمُ وَيُصَلِّي عَلَيْهَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ تیمم کرے اور نماز جنازہ ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11821]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11821، ترقيم محمد عوامة 11597)
حدیث نمبر: 11596 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الرَّجُلِ يَحْضُرُ الْجِنَازَةَ فَيَخَافُ أَنْ تَفُوتَهُ الصَّلَاةُ عَلَيْهَا , قَالَ:" لَا يَتَيَمَّمُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء سے دریافت کیا گیا ایک شخص (کا وضو نہیں ہے) اور نماز جنازہ فوت ہوجانے کا اندیشہ ہے (کیا وہ تیمم کرسکتا ہے؟) آپ نے فرمایا: نہیں وہ تیمم نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11822]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11822، ترقيم محمد عوامة 11596)