☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طلوع شمس اور غروب آفتاب کے وقت نماز جنازہ پڑھانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← طلوع شمس اور غروب آفتاب کے وقت نماز جنازہ پڑھانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 11438 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إسْمَاعِيلَ، عَنْ أُنَيْسِ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ جِنَازَةً وُضِعَتْ، فَقَامَ ابْنُ عُمَرَ قَائِمًا، فَقَالَ: " أَيْنَ وَلِيُّ هَذِهِ الْجِنَازَةِ؟ لِيُصَلِّيَ عَلَيْهَا قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ قَرْنُ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انیس بن ابی یحییٰ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک جنازہ رکھا گیا تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہوئے کھڑے ہوگئے کہ اس جنازہ کا ولی کہاں ہے تاکہ طلوع شمس سے پہلے پہلے اس کی نماز جنازہ پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11658]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11658، ترقيم محمد عوامة 11438)
حدیث نمبر: 11439 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عنبَسَةَ الْوَزَّانِ، قال: حَدَّثَنَا أَبُو لُبَابَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ عَلَى جِنَازَةٍ وَالشَّمْسُ عَلَى أَطْرَافِ الْجُدُرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو لبابہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جنازے کی نماز پڑھی اس وقت سورج (کی روشنی) دیواروں کے اطراف میں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11659]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11659، ترقيم محمد عوامة 11439)
حدیث نمبر: 11440 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ، أَنَّ عَبِيدَةَ، أَوْصَى أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ الْأَسْوَدُ، قَالَ: فَجَاءُوا بِهِ قَبْلَ أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ قَالَ:" فَصَلَّى عَلَيْهِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حصین فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے وصیت فرمائی تھی کہ ان کی نماز جنازہ حضرت اسود پڑھائے۔ ان کو غروب شمس سے پہلے بلایا گیا تو انہوں نے غروب آفتاب سے پہلے ہی نماز جنازہ پڑھا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11660]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11660، ترقيم محمد عوامة 11440)
حدیث نمبر: 11441 مصنف ابن ابی شیبہ
ابْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ مَيْمُونٍ، قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ : " يَكْرَهُ الصَّلَاةَ عَلَى الْجِنَازَةِ إذَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَحِينَ تَغِيبُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما طلوع شمس اور غروب شمس کے وقت نماز جنازہ کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11661]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11661، ترقيم محمد عوامة 11441)
حدیث نمبر: 11442 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَبِيبٍ، عَنْ عَمْرٍو، قال: سُئِلَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ، هَلْ" تُدْفَنُ الْجِنَازَةُ عندَ طُلُوعِ الشَّمْسِ أَوْ عندَ غُرُوبِهَا أَوْ غُرُوبِ بَعْضِهَا؟ قَالَ: لَا"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت جابر سے دریافت کیا گیا کہ طلوع شمس، غروب شمس یا بعض حصہ غروب ہونے کے وقت جنازہ کو دفن کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11662]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11662، ترقيم محمد عوامة 11442)
حدیث نمبر: 11443 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مَعْنٌ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: " يُكْرَهُ الصَّلَاةُ عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَبَعْدَ الْفَجْرِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت امام زہری فرماتے ہیں کہ عصر کے بعد اور فجر کے بعد نماز جنازہ پڑھانا ناپسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11663]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11663، ترقيم محمد عوامة 11443)
حدیث نمبر: 11444 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، قال: كَانَ مُحَمَّدٌ يُحِبُّ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى الْجِنَازَةِ ثُمَّ يُصَلِّيَ الْعَصْرَ، وَكَانَ يَكْرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ پہلے جنازہ کی نماز پڑھی جائے پھر عصر کی، وہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ پہلے عصر کی نماز ہو اس کے بعد نماز جنازہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11664]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11664، ترقيم محمد عوامة 11444)
حدیث نمبر: 11445 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ , قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الصَّلاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ:" نَعَمْ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ , عَنْ عُثْمَانَ بْنِ غِيَاثٍ , قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنِ الصَّلاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ:" نَعَمْ، إذَا كَانَتْ نَقِيَّةً بَيْضَاءَ، فَإِذَا أَزِفَتْ لِلْإِيَابِ , فَلَا تُصَلِّ عَلَيْهَا حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ."
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن غیاث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن سے عصر کے بعد نماز جنازہ پڑھنے سے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا، ہاں جب خالص سفیدی ہو تو پڑھ لو۔ اور جب سورج غروب کے قریب ہو تو مت پڑھو جب تک کہ وہ غروب نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11665]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11665، ترقيم محمد عوامة 11445)
حدیث نمبر: 11446 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، يَعني ابْنَ حَفْصٍ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، إذَا كَانَتِ الْجِنَازَةُ صَلَّى الْعَصْرَ، ثُمَّ قَالَ:" عَجِّلُوا بِهَا قَبْلَ أَنْ تُطَفَّلَ الشَّمْسُ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن حفص سے مروی ہے کہ عبداللہ بن عمر جب جنازہ موجود ہوتا تو عصر کی نماز پڑھ کر فرماتے ہیں جلدی کر قبل اس کے کہ سورج غروب ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11666]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11666، ترقيم محمد عوامة 11446)