☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الجنازة يسرع بها إذا خرج بها أم لا
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الجنائز← في الجنازة يسرع بها إذا خرج بها أم لا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 15
Hadith No.: 11378 Musannaf Ibn Abi Shaibah
سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " أَسْرِعُوا بِالْجِنَازَةِ، فَإِنْ تَكُ صَالِحَةً فَخَيْرٌ تُقَدِّمُونَهَا إلَيْهِ، وَإِنْ تَكُ غَيْرَ ذَلِكَ فَشَرٌّ تَضَعُونَهُ عَنْ رِقَابِكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنازے کو جلدی لے کر جاؤ (قبرستان کی طرف) کیونکہ اگر تو وہ نیک ہے تو جس کی طرف اس کو لے کر جا رہے ہو وہ اس کے لیے بہتر ہے۔ اور اگر وہ اس کے علاوہ ہے تو تم شر کو اپنی گردنوں سے (جلدی) اتار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11598]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11598، ترقيم محمد عوامة 11378)
Hadith No.: 11379 Musannaf Ibn Abi Shaibah
هُشَيْمٌ ، عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي بَكْرَةَ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عُيَيْنَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ:" لَقَدْ رَأَيْتنَا وَإِنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَكَادُ أَنْ يَرْمُلَ بِالْجِنَازَةِ رَمَلًا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ہم جنازے کو تیزی سے لے کر چلا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11599]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11599، ترقيم محمد عوامة 11379)
Hadith No.: 11380 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: أَوْصَى عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ، قَالَ: " إذَا أَنَا مِتُّ , فَأَسْرِعُوا , وَلَا تُهَوِّدُوا كَمَا هَوَّدَ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے وصیت فرمائی جب میں مر جاؤں تو میرے جنازے کو تیز لے کر جانا، اور آہستہ مت چلنا جیسے یہود و نصاریٰ چلا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11600]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11600، ترقيم محمد عوامة 11380)
Hadith No.: 11381 Musannaf Ibn Abi Shaibah
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي رَاشِدٍ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ لِابْنِهِ:" إذَا خَرَجْتُمْ , فَأَسْرِعُوا بِي الْمَشْيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن ابو راشد فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کا وقت المرگ قریب آیا تو آپ نے اپنے بیٹے سے فرمایا: جب تم میرے جنازے کو لے کر نکلنا تو مجھے تیز اور جلدی لے کر جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11601]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11601، ترقيم محمد عوامة 11381)
Hadith No.: 11382 Musannaf Ibn Abi Shaibah
أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْجَعْدِ، عَنْ إبْرَاهِيمَ بْنِ نَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " أَسْرِعُوا بِي إلَى رَبِّي"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں مجھے میرے رب کے پاس جلدی لے کر جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11602]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11602، ترقيم محمد عوامة 11382)
Hadith No.: 11383 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِي، قَالَ: " إنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَنْقَطِعُ شِسْعُهُ فِي الْجِنَازَةِ , فَمَا يُدْرِكُهَا , أَوْ مَا كَادَ أَنْ يُدْرِكَهَا"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو الصدیق الناجی فرماتے ہیں جب جنازے میں چلتے ہوئے کسی کا تسمہ ٹوٹ جاتا تو اس کیلئے جنازے کے ساتھ چلنا مشکل ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11603]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11603، ترقيم محمد عوامة 11383)
Hadith No.: 11384 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: " إذَا أَنَا مِتّ فَأَسْرِعُوا بِي الْمَشْيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ فرماتے ہیں جب میں مر جاؤں تو مجھے جلدی جلدی اور تیز لے کر چلنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11604]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11604، ترقيم محمد عوامة 11384)
Hadith No.: 11385 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الزِّبْرِقَانِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ، يَقُولُ عندَ مَوْتِهِ: " إذَا أَنَا مِتّ فَأَسْرِعُوا بِي الْمَشْيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو وائل سے سنا وہ اپنی موت کے وقت فرما رہے تھے جب میں مر جاؤں تو مجھے جلدی لے کر جانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11605]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11605، ترقيم محمد عوامة 11385)
Hadith No.: 11386 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إسْرَائِيلَ، عَنْ ثُوَيْرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ حُسَيْنٍ، أَوْصَى" أَسْرِعُوا بِي الْمَشْيَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین نے وصیت فرمائی کہ مجھے جلدی لے کر چلنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11606]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11606، ترقيم محمد عوامة 11386)
Hadith No.: 11387 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَادَانَ , عَنْ مَكْحُولٍ الأَزْدِيِّ , قَالَ: سَمِعَ رَجُلا يَقُولُ: ادْفَعُوا بِهَا , رَحِمَكُمُ اللَّهُ , قَالَ:" هُوَ دَوَابهَا , لَتُسْرِعُنَّ , أَوْ لأَرْجِعَنَّ".
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول الازدی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا، اس کو آہستہ لے کر چلو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔ آپ نے فرمایا: آہستہ؟ اسکو جلدی اور تیز لے کر چلو یا واپس لوٹ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11607]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11607، ترقيم محمد عوامة 11387)
Hadith No.: 11388 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ: كَانَ يُقَالُ: " انْبَسِطُوا لِجَنَائِزِكُمْ وَلَا تَدِبُّوا بِهَا دَبَّ الْيَهُودِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہں پ کہ اپنے جنازوں کو تیز لے کر چلو، یہودیوں کی طرح آہستہ آہستہ (رینگتے ہوئے) مت چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11608]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11608، ترقيم محمد عوامة 11388)
Hadith No.: 11389 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَمُحَمَّدٍ، أَنَّهُمَا" كَانَا يُعْجِبُهُمَا أَنْ يُسْرَعَ بِالْجِنَازَةِ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن اور حضرت محمد جنازے کو تیز لے جانے کو پسند فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11609]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11609، ترقيم محمد عوامة 11389)
Hadith No.: 11390 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، عَنِ ابْنِ الْمُعْتَمِرِ، قَالَ: كُنَّا فِي جِنَازَةٍ، فَكَانَ الْحَسَنُ إذَا رَأَى مِنْهُمْ إبْطَاءً قَالَ:" امْضُوا , لَا تَحْبِسُوا مَيِّتَكُمْ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو المعتمر فرماتے ہیں کہ ہم ایک جنازے میں تھے، حضرت حسن نے دیکھا وہ جنازہ آہستہ (تاخیر) لے کر جا رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا اسکو تیز لے کر چلو اپنی میت کو قید میں مت رکھو (بلکہ جلدی جا کر دفن کردو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11610]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11610، ترقيم محمد عوامة 11390)
Hadith No.: 11391 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، قَالَ نَا أَبُو كُرَيْبٍ، أَوْ أَبُو حُرَيْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ أَوْصَاهُ قَالَ: " إذَا أَنْتَ حَمَلْتنِي عَلَى السَّرِيرِ , فَامْشِ بِي مَشْيًا بَيْنَ الْمَشْيَيْنِ , وَكُنْ خَلْفَ الْجِنَازَةِ، فَإِنَّ مُقَدَّمَهَا لِلْمَلَائِكَةِ , وَخَلْفَهَا لِبَنِي آدَمَ"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے وصیت فرمائی کہ جب تم مجھے چارپائی پر اٹھاؤ تو مجھے لے کر میانہ انداز میں چلو، اور جنازے کے پیچھے رہو، بیشک اس کے آگے ملائکہ ہوتے ہیں اور پچھلا حصہ انسانوں کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11611]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11611، ترقيم محمد عوامة 11391)
Hadith No.: 11392 Musannaf Ibn Abi Shaibah
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ: " لَا تَدِبُّوا بِالْجِنَازَةِ دَبِيبَ النَّصَارَى"
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ ارشاد فرماتے ہیں جنازہ کو نصاریٰ کی طرح آہستہ آہستہ مت لے کر چلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11612]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11612، ترقيم محمد عوامة 11392)