☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في الرجل يقول خلف الميت: استغفروا له يغفر الله لكم
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← ما قالوا في الرجل يقول خلف الميت: استغفروا له يغفر الله لكم
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 11303 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانَ يُكْرَهُ أَنْ يَتْبَعَ الرَّجُلُ الْجِنَازَةَ يَقُولُ: اسْتَغْفِرُوا لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے آدمی جنازے کے پیچھے یوں کہتا ہوا چلے کہ اس کے لیے استغفار کرو اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11520، ترقيم محمد عوامة 11303)
حديث رقم: 11304 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عُتَيْقٍ، قال: كُنْتُ فِي جِنَازَةٍ فِيهَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، فَقَالَ رَجُلٌ: اسْتَغْفِرُوا لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ، قَالَ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ:" لَا غَفَرَ اللَّهُ لَكَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت بکیر بن عتیق فرماتے ہیں کہ میں جنازہ میں تھا جس میں حضرت سعید بن جبیر بھی تھے، ایک شخص نے کہا اس کیلئے اسغفار کرو اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے گا، حضرت سعید بن جبیر نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تیری مغفرت نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11521]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11521، ترقيم محمد عوامة 11304)
حديث رقم: 11305 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ مَعَهُ فِي جِنَازَةٍ،" فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اسْتَغْفِرُوا لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ، فَنَهَاهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت العلائ فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ ایک جنازہ میں شریک تھا، انہوں نے سنا کہ ایک شخص کہہ رہا ہے، اس کیلئے اسغفار کرو اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے گا۔ آپ نے اس کو اس سے منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11522]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11522، ترقيم محمد عوامة 11305)
حديث رقم: 11306 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَقُولَ:" اسْتَغْفِرُوا لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ کوئی شخص (جنازہ) میں یوں کہے، اس کیلئے استغفار کرو اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11523]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11523، ترقيم محمد عوامة 11306)
حديث رقم: 11307 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، قَالَ: " أَوَّلُ مَا سَمِعْتُ فِي جِنَازَةِ اسْتَغْفِرُوا لَهُ فِي جِنَازَةِ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ پہلی بار میں نے یہ کلمات کہ اس کیلئے استغفار کہو حضرت سعید بن اوس کے جنازے میں سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11524]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11524، ترقيم محمد عوامة 11307)
حديث رقم: 11308 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ:" أَنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَقُولَهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس طرح کہنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11525]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11525، ترقيم محمد عوامة 11308)
حديث رقم: 11309 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ رَبِيعٍ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ" كَرِهَ أَنْ يَقُولَ: اسْتَغْفِرُوا , غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن اس بات کو ناپسند سمجھتے تھے کہ کوئی شخص یوں کہے، اس کیلئے استغفار کہو تاکہ اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11526]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11526، ترقيم محمد عوامة 11309)
حديث رقم: 11310 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو مُطِيعٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ، أَنَّهُ كَانَ فِي جِنَازَةٍ فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُهُ: فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ:" مَا يَقُولُ زحركم هَذَا؟"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن حرملہ ایک جنازے میں شریک تھے انہوں نے ایک شخص کو سنا جو یہ کہہ رہا تھا، حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا: تمہارا یہ رجز پڑھنے والا کیا کہہ رہا ہے؟ (رجزیہ اشعار پڑھنا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11527]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11527، ترقيم محمد عوامة 11310)
حديث رقم: 11311 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ: أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، سَمِعَ رَجُلًا، يَقُولُ فِي جِنَازَةٍ:" اسْتَغْفِرُوا لَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَكُمْ، فَغَضِبَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن ابی راشد فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے ایک شخص کو جنازہ میں یہ کہتے ہوئے سنا کہ اس کیلئے استغفار کرو اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت فرمائے گا، تو آپ اس شخص کو غصہ ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11528]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11528، ترقيم محمد عوامة 11311)