☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میت کو غسل دیتے وقت ستر رکھا جائے گا اس کو برہنہ نہیں کیا جائے گا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الجنائز← میت کو غسل دیتے وقت ستر رکھا جائے گا اس کو برہنہ نہیں کیا جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 10989 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: إِذَا غَسَّلَ الْمَيِّتَ جَعَلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ سُتْرَةً"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں جب میت کو غسل دیا جائے تو اس کے آسمان کے درمیان سترہ بنایا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11195، ترقيم محمد عوامة 10989)
حدیث نمبر: 10990 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ: أَنَّ مُحَمَّدًا كَانَ يَسْتُرُ الْمَيِّتَ بِجَهْدِهِ
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد میت کا ستر رکھتے تھے طاقت کے ساتھ (کوشش کے ساتھ)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11196، ترقيم محمد عوامة 10990)
حدیث نمبر: 10991 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ قَالَ: " لَا بَأْسَ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ فِي الْفَضَاءِ، وَكَرِهَ أَنْ يُغَسَّلَ الْمَيِّتُ كَذَلِكَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ آدمی کو کھلی جگہ میں غسل دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن میت کو اس طرح غسل دینے کو ناپسند سمجھا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11197، ترقيم محمد عوامة 10991)
حدیث نمبر: 10992 مصنف ابن ابی شیبہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: " غَسَّلَ عَلِيٌّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي قَمِيصٍ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قمیص میں غسل دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11198، ترقيم محمد عوامة 10992)
حدیث نمبر: 10993 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُد L3585، عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَيُّوبَ L746، قَالَ: قَالَ لِي أَبُو قِلَابَةَ:" اسْتُرْهُ مَا اسْتَطَعْتَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے مجھ سے فرمایا: جس قدر ہو سکے میت کا ستر رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11199، ترقيم محمد عوامة 10993)
حدیث نمبر: 10994 مصنف ابن ابی شیبہ
مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، يَزِيدَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: " غَسَّلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيٌّ، وَعَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصُهُ، وَعَلَى يَدِ عَلِيٍّ خِرْقَةٌ يُغَسِّلُهُ بِهَا، يُدْخِلُ يَدَهُ تَحْتَ الْقَمِيصِ فَيُغَسِّلُهُ وَالْقَمِيصُ عَلَيْهِ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن حارث سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غسل دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر آپ کی قمیص تھی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں کپڑے کا ایک ٹکڑا تھا اس کے ساتھ غسل دے رہے تھے، حضرت علی رضی اللہ عنہاپنا ہاتھ قمیص کے نیچے لے جا کر آپ کو غسل دے رہے تھے اس وقت بھی قمص، آپ کے جسم کے اوپر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11200]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11200، ترقيم محمد عوامة 10994)
حدیث نمبر: 10995 مصنف ابن ابی شیبہ
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: لَمَّا أَرَادُوا أَنْ يُغَسِّلُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ عَلَيْهِ قَمِيصٌ، فَأَرَادُوا أَنْ يَنْزِعُوهُ، فَسَمِعُوا نِدَاءً مِنَ الْبَيْتِ:" لَا تَنْزِعُوا الْقَمِيصَ"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نے جب آپ کو غسل دینے کا ارادہ فرمایا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مبارک پر قمیص تھی۔ صحابہ کرام نے اس کو اتارنے کا ارادہ کیا تو گھر کے اندر سے (غیبی) آواز آئی کہ قمیص کو مت اتارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11201]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11201، ترقيم محمد عوامة 10995)
حدیث نمبر: 10996 مصنف ابن ابی شیبہ
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ L2541، عَنْ زُهَيْرٍ L3044، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ L6155، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ:" لَا تُجَرِّدُونِي"
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ مجھے برہنہ کر کے غسل نہ دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11202]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11202، ترقيم محمد عوامة 10996)