☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما قالوا في توجيه الميت
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الجنائز← ما قالوا في توجيه الميت
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 10976 مصنف ابن أبي شيبة
عُمَرُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي رَاشِدٍ الْبَصْرِيُّ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِابْنِهِ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ: " إذَا حَضَرَتِ الْوَفَاةُ فَاحْرِفْنِي"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یحییٰ بن راشد البصری سے مروی ہے کہ حضرت عمر کی وفات کا وقت جب قریب آیا تو اپنے بیٹے سے فرمایا: جب میرا انتقال ہوجائے تو میرا رخ قبلے کی طرف کردینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11182، ترقيم محمد عوامة 10976)
حديث رقم: 10977 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إبْرَاهِيمَ، قَالَ:" كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يُوَجَّهَ الْمَيِّتُ الْقِبْلَةَ إذَا حُضِرَ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں صحابہ کرام اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ مرنے والے کا رخ قبلہ کی طرف کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11183، ترقيم محمد عوامة 10977)
حديث رقم: 10978 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ:" كَانَ يحبّ أَنْ يُسْتَقْبَلَ بِالْمَيِّتِ الْقِبْلَةُ إذَا كَانَ فِي الْمَوْتِ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اشعث سے مروی ہے کہ حضرت حسن اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ مرنے والے کا رخ قبلہ کی طرف کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11184، ترقيم محمد عوامة 10978)
حديث رقم: 10979 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ: قُلْتُ:" كَانَ يُسْتَحَبُّ أَنْ يُوَجَّهَ الْمَيِّتُ عندَ نَزْعِهِ إلَى الْقِبْلَةِ قَالَ: نَعَمْ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت عطاء سے پوچھا نزع کے وقت میت کا رخ قبلہ کی طرف کرنا مستحب ہے؟ آپ نے فرمایا جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11185، ترقيم محمد عوامة 10979)
حديث رقم: 10980 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: " إنْ شِئْتَ فَوَجِّهِ الْمَيِّتَ، وَإِنْ شِئْتَ فَلَا تُوَجِّهْهُ"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر آپ چاہو تو مرنے والے کا رخ قبلہ کی طرف کردو اگر نہ چاہو تو نہ کرو (کوئی حرج نہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11186، ترقيم محمد عوامة 10980)
حديث رقم: 10981 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ إسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، أَنَّهُ كَرِهَهُ وَقَالَ:" أَلَيْسَ الْمَيِّتُ امْرءًا مُسْلِمًا"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن امیہ سے مروی ہے کہ حضر ت سعید بن المسیب اس کو ناپسند فرماتے تھے اور فرماتے تھے کیا مرنے والا مسلمان نہیں ہے؟۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11187، ترقيم محمد عوامة 10981)
حديث رقم: 10982 مصنف ابن أبي شيبة
حُذَيْفَةُ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، قَالَ: لَمَّا كَانَتْ لَيْلَةٌ مَاتَ فِيهَا حُذَيْفَةُ دَخَلَ عَلَيْهِ أَبُو مَسْعُودٍ، فَقَالَ: تَنَحِّي , فَقَدْ طَالَ لَيْلُكِ، فَأَسْنَدَهُ إلَى صَدْرِهِ فَأَفَاقَ، فَقَالَ: أَيُّ سَاعَةٍ هَذِهِ؟ قَالُوا: السَّحَرُ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : " اللَّهُمَّ إنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ صَبَاحٍ إلَى النَّارِ وَمَسَاءٍ بِهَا، ثُمَّ أَضْجَعْنَاهُ فَقَضَى"
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ جس رات حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا اس رات حضرت ابو مسعود ان کے پاس آئے۔ آپ نے فرمایا ایک طرف ہٹ جاؤ، تحقیق تمہاری رات لمبی ہوگی پھر آپ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ لگایا تو آپ کو کچھ افاقہ ہوا آپ نے فرمایا: یہ کونسا وقت ہے؟ لوگوں نے عرض کیا سحری کا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ صبح کے وقت یا شام کے وقت آگ پر آؤں، پھر ہم نے آپ کو پہلو پر لٹا دیا اور آپ نے اپنی جان جان آفرین کے سپرد کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11188، ترقيم محمد عوامة 10982)
حديث رقم: 10983 مصنف ابن أبي شيبة
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، قال: حَدَّثَنِي زُرْعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ شَهِدَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ فِي مَرَضِهِ وَعندَهُ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، فَغُشِيَ عَلَى سَعِيدٍ، فَأَمَرَ أَبُو سَلَمَةَ أَنْ يُحَوَّلَ فِرَاشُهُ إلَى الْكَعْبَةِ، فَأَفَاقَ فَقَالَ: حَوَّلْتُمْ فِرَاشِي، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَنَظَرَ إلَى أَبِي سَلَمَةَ، فَقَالَ: أُرَاهُ عَلَمَكَ، فَقَالَ: أَجَلْ أَنَا أَمَرْتُهُمْ، فَقَالَ: فَأَمَرَ سَعِيدٌ أَنْ يُعَادَ فِرَاشُهُ
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زرعہ بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب کے مرض میں حاضر ہوا آپ کے پاس حضرت ابو سلمہ ابن عبد الرحمن تشریف فرما تھے۔ حضرت سعید بن المسیب پر غشی طاری ہوگئی، حضرت ابو سلمہ نے حکم دیا کہ حضرت سعید کا بستر قبلہ کی طرف پھیرا جائے جس کی وجہ سے آپ کو افاقہ ہوا۔ حضرت سعید نے پوچھا کہ تم نے میرے بستر کو پھیرا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں، حضرت سعید نے حضرت ابو سلمہ کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ میرا خیال ہے کہ یہ تیرا کام ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں نے ہی انہیں کہا تھا، حضرت سعید نے اپنے بستر کو دوبارہ واپس اسی طرف پھیرنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجنائز/حدیث: 11189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 11189، ترقيم محمد عوامة 10983)